دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

علاوہ اس کے اورکوئی دادنی نہیں۔ثالثان جوفیصلہ جوازی یاناجوازی وصیت نامہ مناسب سمجھیں کریں ثالثی میں نجم النساء کی درخواست بایں مضمون گزری کہ در واقع مالك جائداد کی مدعاعلیہا ہے اگرکوئی جز جائداد متروکہ حاجی کفایت اﷲ قرارپائے اور وصیت نامہ ناجائزہو توبلاادا(مہ صہ)دین مہریافتنی مدعاعلیہا وراثت جاری نہیں ہوسکتی بہ نسبت عذرات مذکورہ تنقیح قائم کی جائے۔ثالثوں میں اس پراختلاف ہوا ہردوکی رائے میں یہ درخواست ناقابل سماعت ہوئی کہ مہرنجم النساء کی بحث امورمفوضہ سے نہیں ایك کی رائے اس کے خلاف ہے کہ اقرارنامہ میں تقسیم حسب احکام شرع شریف کی درخواست نہیں اورتقدیم مہرحکم شرع شریف ہے،اب حضرات علماء کرام سے امور ذیل کا استفسار ہے:

(۱)کیاوصیت نامہ مذکورہ کلایاجزء قابل نفاذہے؟

(۲)اگروصیت نامہ باطل قرارپائے توجائداد حسب بیان نجم النساء مملوکہ نجم النساء ٹھہرے گی حالانکہ اس کے نام کوئی جزی جائدادنہ تھی یاتمام وکمال ترکہ حاجی کفایت اﷲ ہوکر تقسیم ہوگی۔

(۳)کیانسبت نادرستی حواس حاجی کفایت اﷲ اﷲ جلائی کادعوی قابل سماعت ہے؟

(۴)جائداد میں کہ حالت تندرستی حاجی کفایت اﷲ سے احسان الحق وفضل حق وکریمین کے نام تھیں وہ انہیں کی ٹھہرے گی یا حسب بیان وصیت نامہ ان کے نام فرضی قرارپاکر شامل تقسیم ہوں گی؟

(۵)کیاحمیدالنساء کامہر(مہعہ)ہونا اوریہ کہ وہ حیات حمیدالنساء میں اداکردیاگیا حسب تصریح وصیت نامہ ماناجائے گا۔

(۶)کیاکریم النساء دختر کفایت اﷲ قرارپائے گی یاحسب بیان نجم النساء وغیرہ ربیبہ۔

(۷)کیانجم النساء کی درخواست مذکورہ قابل سماعت ہے ثالثی میں اس کی نسبت کوئی تنقیح قائم کی جائے؟

(۸)کیانابالغوں پرولایت ذات ومال حسب بیان وصیت نامہ رہے گی یاکس طرح؟

(۹)کیااﷲ جلائی کادعویئ نسبت ششم حصہ شرعی صحیح ہے یاماہوار کے سوا اس کااستحقاق نہیں؟

(۱۰)زیورطلائی ونقرئی مندرجہ نمبر۳۱ فہرست اقرارنامہ جسے لکھاہے کہ بنگال بینك کانپور میں مورث نے امانت رکھاہے، مگر بموجب مشہور حالت کے وہ زیورمتروکہ حمیدالنساء ہے کس کا قرارپائے گا اورتقسیم مال میں شامل ہوگا یابحق نابالغان اولاد حمید النساء محفوظ رہے گا۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن