30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ملکیت سمجھے۔
سوم:تحریرکیاجاتاہے کہ کاتب نمبر۱ کی زوجہ ثانی حمیدالنساء کامہرایك سوپندرہ روپے کا تھا وہ ان کی حیات میں اداکردیاگیا۔
چہارم:نابالغان مذکورین پر ولایت کایہ انتظام لکھا،ولی جائداد حافظ عبدالحق واحسان الحق نابالغان کے رہیں گے ولی ذات نابالغان اﷲ جلائی والدہ کاتب وصاحب النساء ہمشیرہ کاتب رہیں گی ان کی سرپرستی ونگرانی وحفاظت میں ان کے ساتھ نابالغ رہیں گے ولی جائداد آمدنی نابالغان سے(۸۰لہ)روپیہ ماہوارسپردہردوولی ذات بنام پرورش نابالغان کرے گا عقدوتعلیم حسب رائے ہردو ولی ذات ہوگی۔
پنجم:کچھ جائداد حاجی کفایت اﷲ نے مصارف خیر کے لئے بحال تندرستی پہلے وقف کی تھی اس کی تفصیل بھی اسی وصیت نامہ میں بغرض یادگار درج کی اورایك بنگلہ نمبری ۱۶۷ قیمتی دس ہزارروپے جدید وقف اس وصیت نامہ میں کیاہے ہے مقدارثلث متروکہ سے بدرجہاکم ہے اوریہ سب اوقاف تمام ورثہ کوتسلیم ہیں۔
ششم:تمام اولاد مذکورین گیارہ اشخاس کے نام جداجدا بتفصیل جائداد غیرمنقولہ لکھی ان میں کریم النساء کا نام بھی ہرجگہ بزمرئہ اولادلکھااوراس کے لئے بھی دیگر دختروں کے برابرحصہ جداگانہ مشخص کیااگرچہ مکان اورایك دکان کہ اول سے اس کے نام تھی وہ بھی شامل حصہ کی جس طرح ایك موضع کہ احسان الحق اورایك موضع ایك مکان کہ فضل حق کے نام اول سے تھے ان کے حصص میں داخل کئے اورلکھاکہ ہم لوگوں نے اپنی تمام اولادکویکجاکرکے وصیت نامہ ہذالکھا اورجوجائداد اولاد کے نام درج ہے ان کی رضا سے تحریرہوئی کوئی کمی بیشی جائداد میں نہیں نیزلکھاجس جائداد کے محاذمیں جس وارث اولادکانام ہے وہ اس جائداد کامالك ہوگا۔عنوان فہرست تقسیم میں لکھا جوجائداد غیرمنقولہ اولادکے قبضے میں آئے گی وہ ہراولاد کے نام کے مقابل درج کی جاتی ہے جس کو تمام اولادبالغ وولی نابالغان نے بقدر حصہ شرعی حساب لگاکر قبول ومنظورکیا ہے۔
ہفتم:حاجی کفایت اﷲ نے اپنی والدہ اﷲ جلائی کوجائداد سے کچھ نہ دیا مگرآخرمیں اتنالکھاہے کہ کاتب نمبر۱ عرصہ سے(لعہ عہ/)ماہواری اپنی والدہ اوران کی دخترصاحب النساء کے اخراجات کے واسطے دیتارہاہے میری خواہش تمام اولاد ذکور واناث سے ہے کہ مثل میرے مبلغان مذکورہ اپنی جائداد کی آمدنی سے ذکور دو ہرحصہ اناث اکہراجملہ(ہہ/)کے رقم والدہ وصاحب النساء کو تااُن کی حیات
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع