دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

زرچندہ سے یتیموں کاختنہ کرسکتے ہیں اوربرایتوں کومعمولی کھانادینابھی جائز بشرطیکہ سراف نہ ہو صرف بقدرکفایت ہو۔

فی ردالمحتار عن القنیۃ لایضمن ماانفق فی المصاھرات بین الیتیم والیتیمۃ وغیرھما فی خلع الخاطب اوالخطیبۃ وفی الفضیافات المعتادۃ والھدایا المعھودۃ وفی اتخاذ ضیافۃ لختنۃ للاقارب والجیران مالم یسرف فیہ [1] اھ مختصرا۔واﷲ اعلم۔

ردالمحتارمیں بحوالہ قنیہ منقول ہے یتیم لڑکے اوریتیم لڑکی وغیرہ کی شادی کے موقع پر دولہا اوردلہن کے جوڑوں،عادت کے مطابق دعوتوں،عرف کے مطابق تحائف اورختنہ کے موقع پرعزیز واقارب اورپڑوسیوں کی دعوت میں جوکچھ خرچ کیاجائے اس پرتاوان لازم نہیں آتا جب تك اس میں فضول خرچی نہ کی جائے اھ مختصرًا۔(ت)

مسئلہ ۱۳۸:             ۲۷/جمادی الاولٰی ۱۳۲۱ ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنامکان ودکان اپنی زوجہ کے نام بیع کردیاتھا زوجہ نے انتقال کیا۔زید کے تین بچے نابالغ اپنی ماں کے وارث ہیں۔اب زیدکے پاس کچھ نہیں کہ اس سے اپنا اوران نابالغوں کاکھانا پینا چلے۔زیدنیك چلن ہے مال برباد کرنے والانہیں وہ نیك نیتی سے چاہتاہے کہ اپنااوراپنے نابالغ بچوں کاحصہ بیچ کرتجارت کرے  جس سے ان سب کارزق پیداہو۔اس صورت میں زید ان حصوں کے بیچنے کااختیاررکھتاہے یانہیں؟بیّنواتوجروا (بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)

الجواب:

فی الواقع صورت مستفسرہ میں اگرزیدنیك چلن ہے اولاد کامال برباد کرنے کااس پراندیشہ نہیں اوربیع مناسب اورمعقول قیمت کو ہوتو اسے ان حصوں کے بیچنے کااختیارہے،عقودالدریہ میں فصول عمادی سے ہے:

الحاصل ان بیع الاب عقار الصغیر بمثل القیمۃ یجوز  اذاکان محمودا اومستورا اواذاکان مفسدا

خلاصہ یہ کہ باپ کانابالغ کی غیر منقولہ جائداد کومثلی قیمت کے ساتھ فروخت کرنا جائزہے جبکہ وہ نیك چلن یاپوشیدہ حال والاہو،اوراگر

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الوصایا فصل فی شہادۃ الاوصیاء داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۴۶۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن