30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں عطاکرتے ہیں اوران کی تعداد یتیموں کی تعداد سے زیادہ ہوجاتی ہے دینے والے بعض یہ کہہ دیتے ہیں کہ اگر ضرورت سے زیادہ ہوں ہدیہ کرکے قیمت پرورش ایتام میں صرف کی جائے مگربعض بدون کسی بیان کے بھیج دیتے ہیں پس قسم آخرکو درحالیکہ ضرورت سے زیادہ ہوں ہدیہ کرکے قیمت کوایتام کے مصارف میں لاسکتے ہیں اورنیزیہ ہی قسم کسی غیرایتام کو تلاوت کے واسطہ دے سکتے ہیں یانہیں؟
تیسراسوال:یتیم خانہ میں بعض لوگ میت کے استعمال کاپلنگ نواڑوغیرہ کاجویتیموں کی معمولی چارپائیوں سے بہت زیادہ قیمتی اورعمدہ ہوتاہے بدون کسی بیان کے بھیج دیتے ہیں اگر وہ بعض ایتام کے کام میں لایاجائے تو دوسروں کی دلشکنی ہوتی ہے لہذا اس کو فروخت کرکے قیمت دیگرمصارف ایتام میں دی جائے یاقیمت سے معمولی چارپائیاں یتیموں کے واسطے بنوادی جائیں توکیساہے؟
چوتھاسوال:جوچندہ کہ یتیموں کے مصارف کے لئے آتاہے اسی سے یتیم لڑکوں کی رسم ختنہ اور یتیمات کی رسم نکاح کی جاتی ہے پس نکاح میں جو براتی دولہا کی طرف سے آتے ہیں ان کوکھاناکھلانا زرمذکورہ سے کیساہے؟
الجواب:
مصحف شریف،کپڑے،پلنگ وغیرہ جوکچھ لوگ یتیموں کوبھیجتے ہیں ظاہرہے کہ اس سے مقصود تصدق ہوتاہے اورتصدق تملیك ہے۔
|
وھبۃ المشاع فیمالایقسم صحیحۃ وقبض من یعولھم یکفی عن قبضھم کمانصواعلیہ وجماعۃ المسلمین حیث لاولایۃ ولاقضاۃ من الاسلام کالقضاۃ فی النظر للایتام وامثال ذٰلك من المھام کما صرحوا بہ فی غیر مامقام۔ |
ناقابل تقسیم شیئ کاغیرمنقسم طورپرہبہ صحیح ہے،اوریتیموں کے کفیلوں کاقبضہ ان کی طرف سے کافی ہے جیساکہ اس پر مشائخ نے نص فرمائی،جہاں یتیموں کے ولی اورقاضی اسلام موجودنہ ہوں تووہاں یتیموں کی دیکھ بھال اوراس قسم کے دیگر اہم امورکے لئے مسلمانوں کی جماعت قاضیوں کے قائم مقام ہوتی ہے جیساکہ مشائخ نے متعدد مقامات پر اس کی تصریح فرمائی۔(ت) |
توجماعت مسلمین کوکہ اس کام پرمعین ہیں رواہے کہ کپڑے قطع برید کرکے مصارف یتامٰی میں لائیں یاناقبل استعمال ملبوس اور پلنگ اورحاجت سے زائد مصاحف شریفہ ہدیہ وبیع کرکے زرثمن کاریتامٰی میں خرچ کریں مگرمال یتیماں دوسرے کو عاریۃً نہیں دے سکتے اگرچہ تلاوت کے لئے قرآن مجید فانہ تبرع ولاولایۃ فی التبرع(کیونکہ یہ تبرع ہے اورتبرع میں ولایت نہیں ہوتی۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع