دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

مسئلہ ۱۳۶:              ۱۲ربیع الاول شریف ۱۳۱۹ھ       مرسلہ حافظ محمودحسین صاحب تلمیذومریدگنگوہی صاحب

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص مہاجرہ ہندی مدنی نے کہ اس کی جائداد ہندوستان میں واقع ہے اس طرح وصیت کی تھی کہ میری جائداد کامنافع ایك ثلث یہاں مدینہ منورہ علٰی صاحبہا افضل التسلیم والتحیۃ بھیج دیاجایاکرے،اورصورت یہ ہے کہ ہندوستان میں اس کے بعض اقارب قریبہ بلکہ ذی رحم محرم حاجتمند ومفلس موجود ہیں کہ اس درجہ قریب رشتہ دارمدینہ منورہ میں موصیہ کے نہیں ہیں،پس اس صورت میں اگر اس کی وصیت کاروپیہ یہاں ہندوستان میں اس کے اقربائے قریبہ حاجتمند ومفلس کودیاجائے تو وصیت اداہوگی یانہیں؟ اورکیاافضل ہے مدینہ منورہ بھیجنایا یہاں قریب ذی رحم حاجتمند ومفلس کودینا۔بیّنواتوجروا۔

الجواب:

جہاں کے فقراء کودیں گے وصیت اداہوجائے گی کچھ خاص مدینہ منورہ ہی بھیجنا ضروری نہیں ہرجگہ کے فقراء کودیناجائز ہے۔خلاصہ پھرشرنبلالیہ پھردرمختارمیں ہے:

لواوصی لفقراء بلخ فاعطی غیرھم جاز عند ابی یوسف وعلیہ الفتوی۔[1]

اگر کسی نے وصیت کی بلخ کے فقیروں کے لئے۔اور وصی نے ان کے غیر کودے دیا توامام ابویوسف علیہ الرحمہ کے نزدیك جائزہے،اوراسی پرفتوی ہے۔(ت)

شرح القدوری للزاہدی میں ہے:

فی الوصیۃ لفقراء الکوفۃ جازلغیرھم[2]۔

کوفہ کے فقیروں کے لئے وصیت کی صورت میں ان کے غیر کودیناجائزہے(ت)

قاضی خان پھرہندیہ میں ہے:

رجل اوصی بان یتصدق بشیئ من مالہ علی فقراء الحاج ھل یجوز ان یتصدق علی غیرھم من الفقراء قال الشیخ الامام ابونصر رحمہ اﷲ

کسی شخص نے وصیت کی کہ اس کے مال میں سے کچھ حاجی فقراء پرصدقہ کیاجائے توکیا ان کے غیرپرصدقہ کرناجائز ہے؟ شیخ امام ابونصرعلیہ الرحمہ نے کہاکہ جائزہے کیونکہ امام ابویوسف

 


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الوصایا باب الوصیۃ بثلث المال مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۲۵

[2] الدرالمختار بحوالہ المجتبٰی کتاب الوصایا مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن