30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لصحۃ ایراد العقد علیھا ولوالثمر علٰی رؤس النخل علی الظاھر[1]۔ |
کیونکہ اس پرعقد کووارد کرنا صحیح ہے اگرچہ ظاہرروایت کے مطابق جوپھل درختوں کے اوپرہو۔(ت) |
ردالمحتارمیں ہے:
|
قولہ(علی ظاھر)متعلق بقولہ فصح ومقابل ظاھرالروایۃ الحسن عن الامام انہ لایجوز واختارہ والطحاوی والقدوری لان الباقی بعدالاستثناء مجہول۔[2] |
ماتن کاقول"علی ظاھر"اس کے قول"فصح"سے متعلق ہے اور ظاہر الروایت کے مقابلے میں حسن کاقول ہے جوامام ابو حنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ سے منقول ہے کہ یہ استثناء جائزنہیں ہے۔ اسی کواختیارکیاہے امام طحاوی اورقدوری نے،کیونکہ استثناء کے بعد جوبچتاہے وہ مجہول ہے۔(ت) |
ثالثًا بیع میں عدم جوازہی معتمدسہی تواس کادائرہ بہت تنگ ہے اوروصیت کاباب نہایت وسیع۔ابھی سن چکے کہ بیع حمل ناجائزہے اوروصیت بالحمل قطعًا روا۔
|
فی الدر،صحت للحمل وبہ کقولہ اوصیت بحمل جاریتی اودابتی ھذہ لفلان۔[3] |
دُرمیں ہے کہ حمل کے لئے وصیت اورحمل کے ساتھ وصیت صحیح ہے جیسے موصی کایوں کہناکہ میں نے اپنی اس لونڈی یا اس جانور کے حمل کی فلاں شخص کے لئے وصیت کی۔(ت) |
بیع شروط فاسدہ سے فاسد ہوتی ہے اوروصیت پران کاکچھ اثرنہیں،ولہٰذا بیع کنیز سے استثناء حمل روانہیں اوروصیت سے صحیح۔
|
فی الہدایۃ اشتری جاریۃ الاحملھا فالبیع فاسد لانہ بمنزلۃ اطرف الحیوان لاتصالہ بہ خلقۃ وبیع الاصل یتناولھا فالاستثناء |
ہدایہ میں ہے کسی شخص نے لونڈی خریدی مگراس کا حمل نہ خریدا توبیع فاسدہے کیونکہ حمل حیوان کے اعضاء کی مثل ہے اس لئے کہ حمل خلقی طورپرحیوان کے ساتھ متصل ہے اور اصل کی بیع اس کو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع