دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

جواب سوال پنجم: وجہ مذکورسے وصیت پرکوئی اثرعدم جواز کانہیں پڑسکتا اس وجہ کی نہ بناصحیح ہے نہ مبنی درست،نہ وصیت کابیع پر قیاس مقبول۔

اوّلًا جواب سوال سوم میں معلوم ہولیا کہ یہاں سرے سے استثناء ہی نہیں۔ثانیًا ہو بھی توقول صحیح ومعتمد ظاہرالروایۃ یہی ہے کہ ارطال معلومہ کااستثناء بیع میں بھی روا۔ہدایہ میں بعد عبارت مذکورہ سوال ہے:

لان الباقی بعدالاستناء مجھول قال رضی اﷲ تعالٰی عنہ قالوا ھذا روایۃ الحسن وھو قول الطحطاوی اما علی ظاھرالروایۃ ینبغی ان یجوز لان الاصل ان ما یجوزا یرادالعقد علیہ بانفرادہ یجوز استثناہ من العقد وبیع فقیرمن صبرۃ جائزفکذا استثنائہ بخلاف استثناء الحمل واطراف الحیوان لانہ لا یجوز بیعہ فکذا استثناءہ [1] اھ باختصار۔

کیونکہ استثناء کے بعد باقی مجہول ہے۔مصنف رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے کہاعلماء نے کہاہے کہ یہ روایت امام حسن کی ہے اور وہی طحاوی کاقول ہے۔لیکن ظاہرالروایۃ پر اس کوجائز ہونا چاہئے اس لئے کہ ضابطہ یہ ہے جس شیئ پربطور انفراد عقدکا واردہونا جائزہو عقد سے اس کااستثناء بھی جائزہوتاہے۔ڈھیر میں سے ایك بوری کی بیع جائزہے تواسی طرح اس کااستثناء بھی جائزہوگا بخلاف حمل اورجانورکے اجزاء کے،کیونکہ ان کی بیع جائزنہیں،اسی طرح ان کااستثناء بھی جائزنہیں اھ (اختصار) (ت)

تنویرالابصارمیں ہے:

ماجاز ایراد العقد علیہ بانفرادہ صح استثناؤہ منہ فصح استثناء ارطال معلومۃ من بیع ثمر نخلۃ۔[2]

جس پربطورانفراد عقدکاواردکرنا جائزہے اسکا استثناء بھی عقد سے جائزہے۔چنانچہ درخت کے پھل کی بیع سے معیّن رطلوں کااستثناء صحیح ہے۔(ت)

درمختارمیں ہے:


 

 



[1] الہدایۃ کتاب البیوع مطبع یوسفی لکھنؤ ۳ /۳۲و۳۳

[2] الدرالمختار شرح تنویرالابصار کتاب البیوع فصل فی مایدخل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن