30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
شھر خمسۃ کمااوجبہ الموصی و یستوی ان امربان ینفق علیہ فی کل شھرمنہ درھما اوعشرۃ دراھم [1] اھ والسرفیہ ان الوصیۃ بشیئ للفقراء کل شھر مؤبدۃ لانھایۃ الٰی اٰخر الدھر والغلال بمعرض الزوال و معتور التبدل بالتکثر والتقلل فلایدری متٰی تفنی و متٰی تحصل ومتی تقل والی ماتصل فوجب ابقاء جمیع الثلث مصونا لھا قال فی الھندیۃ متصلا بما مر قبلہ اوصی بعشرین درھما من غلتہ کل سنۃ لرجل فاغل سنۃ قلیلا وسنۃ کثیر فلہ ثلث الغلۃ کل سنۃ یحبس وینفق علہ کل سنۃ من ذٰلك عشرون درھما ما عاش ھٰکذا اوجبہ الموصی وربما لاتحصل الغلۃ فی بعض السنین فلھذا یحبس ثلث الغلۃ علٰی حقہ[2] اھ قلت واطلقوہ فشمل |
کی وصیت کے مطابق ہرمہینے پانچ درہم خرچ کئے جائیں، اوراس میں حکم برابرہوگا اگروہ ایك درھم یا دس درھم ماہانہ خرچ کرنے کاحکم دے الخ اس میں رازیہ ہے کہ فقیروں کے لئے ماہانہ کچھ خرچ کرنے کی وصیت دائمی ہوتی ہے اورآخرتك اس کی انتہانہیں ہوتی جبکہ محاصل معرض زوال میں ہوتے ہیں اور ان میں زیادتی اورکمی کے ساتھ تغیروتبدل ہوتا رہتا ہے معلوم نہیں کب تك ختم ہوجائیں اور کب حاصل ہوں اورکب ختم ہوجائیں اور وہ کب کہاں تك پہنچے۔لہٰذاپورے تہائی کو وصیت کے لئے محفوظ رکھناواجب ہے۔ہندیہ میں مذکورہ بالا عبارت سے ماقبل قریب ہی کہاہے کہ کسی شخص نے کسی دوسرے شخص کے لئے اپنی جائداد کی پیداوار میں سے بیس درہم سالانہ کی وصیت کی اورچونکہ پیداوارکسی سال تھوڑی اورکسی سال زیادہ ہوتی ہے لہذا اس کے لئے ہرسال پیداوار کاتہائی حصہ روك رکھاجائے گا اورسالانہ اس پر جس کے لئے وصیت کی گئی ہے بیس درہم خرچ کئے جاتے رہیں گے جب تك وہ زندہ ہے۔اسی طرح موصی نے ایجاب کیاہے۔ اوربسااوقات بعض سالوں میں پیداوار حاصل نہیں ہوتی اسی لئے اس شخص کے حق میں جس کے لئے وصیت کی گئی پیداوار کاتہائی حصہ روك رکھاجاتاہے الخ میں کہتاہوں انہوں نے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع