30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ومثلہ فی سادس وصایا الھندیۃ عن الکافی۔ |
امام کردری کی وجیز میں کتاب الوصایا،فصل ثانی کی ایك نوع میں ہے کسی شخص نے کے حوالے سے ہندیہ کے وصایا کی فصل سادس میں ہے۔(ت) |
رہی تجہیزوتکفین کے لئے وصیت وہ صرف حدمسنون وکفن متوسط تك مقبول ہے اس سے زیادہ میں باطل ونامعمول،مثلًا سوروپیہ میں تجہیزبقدرسنت وکفن میانہ ہوسکتی تھی اوراس کے لئے ہزار روپے کی وصیت کی تو ۹۰۰ روپیہ میں وصیت باطل ہے۔فتاوی انقریہ میں ہے:
|
لواوصی الرجل بان یکفن ھو بعشرۃ اٰلاف فانہ یکفن بکفن الوسط من غیر سرف ولاتقتیر،قاضی خان فیما تجوز وصیتہ من کتاب الوصایا،وفی المنیۃ، الوصیۃ بالاسراف فی الکفن باطلۃ۔[1] |
اگرکسی شخص نے وصیت کی کہ اسے دس ہزاردرھم کاکفن پہنایاجائے گا جس میں نہ توفضول خرچی ہوگی اورنہ کمی کی جائے گی۔یہ بات قاضی خاں کی کتاب الوصایا فیماتجوز وصیتہ، میں مذکورہے،اورمنیہ میں ہے کہ کفن میں اسراف کی وصیت باطل ہے۔(ت) |
جواب سووال سوم:زیدکایہ قول ان کاموں کے شمارمیں ہے جو اس نے اپنے اوصیاء کوسپردکئے جس طرح ایك کام یہ بتایاکہ جملگی میری یافتنی ومطالبات موجودہ وآئندہ وصول کریں۔یونہی ایك کام یہ تفویض کیاکہ کارخانہ جاری رکھیں اورمنافع سے خزانہ وغیرہ اداکیاکریں اسے استثناء قراردینے سے مستثنٰی ومستثنٰی منہ میں ایك جملہ اجنبیہ مستقلہ بے گانہ فاصل ہونالازم آئے گاکہ اس کے متصل یہ لفظ ہیں"ہزار روپے برائے تجہیزوتکفین جمع رکھیں"اس سے ہرگز وہ روپیہ مراد نہیں ہوسکتا جوبعد موت موصی،کارخانہ جاری رہ کراس کے منافع سے آئندہ وصول ہونا متوقع سمجھاجائے کہ حاجت تجہیزوتکفین بعد موت فوری ہے نہ کہ بعد بقاء کارخانہ منافع مشکوکہ آئندہ پرمحمول وھذا ظاھر جدًا(اور یہ خوب ظاہرہے۔ت)معہذا اس عبارت میں کہ"ہزار روپے تجہیزکورکھیں اور پانسو غرباء کوخیرات کے لئے اورفلاں کو دوہزاردینااور فلاں کو دوسواورفلانہ وفلانہ کو سَو سَوروپے دیں"اس تخصیص پرکوئی دلیل نہیں کہ یہ روپے منافع آئندہ سے دئیے جائیں،وما لا دلیل علہی لامصیر الیہ(اورجس پر دلیل نہ ہو اس کی طرف رجوع نہیں ہوتا۔ت)لاجرم جملہ اولٰی وہی ایك کام کی سپردگی ہے اورجمل مابعد میں وصیت تکفین سے یہاں تك کوئی جملہ وصیت بالمنافع نہیں بلکہ وصیت بدراہم مرسلہ ہیں جس کا اصلی حکم یہ ہوتا ہے کہ اگر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع