30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میری یافتنی ومطالبات موجودہ اورمطالبات ویافتنی آئندہ کے بابت کرایہ مکانات یاسکینات یااراضی بنام میرے وصول کریں اورمیں خصوصًا اپنے پسران مذکورکو اس طرح فرمان اوروصیت کرتاہوں کہ میرے بعد میری موت کے کاروبار کارخانہ لکڑی جاری رکھیں اورمنافع کاروبار وکرایہ مکانات واراضی سے تمام سرکاری ومیونسپال کے خزانہ وغیرہ اداکیاکریں اورمبلغ ایك ہزار روپیہ برائے میری تجہیزوتکفین جمع رکھیں اورمبلغ پانسوروپیہ میرے وطن میں غرباء کے خیرات کے لئے رکھیں اورمیرے دامادمذکور میاں رحیم بخش کومبلغ دوہزارروپیہ دیں اورمیرے برادرزادہ شیخ حاجی محمداسحاق لائق کومبلغ دوسوروپیہ دیں اور مبلغ ایك سوروپیہ بنوبی بی زوجہ برادرمرحوم خود کودیں اورنسارن بی بی زوجہ برادرمرحوم خودکومبلغ ایك سوروپیہ دیں اور دھنوبی بی کومبلغ ایك سوروپیہ دیں اورماہ بماہ مبلغ پچاس روپیہ موضع سالمولا میراپاڑہ کی مسجد کے اخراجات کے لئے دیاکریں اور میں نیز اپنے وصیان مذکورکوایك یاجملہ مکانات جوکہ قسم خودمیں معروف یعنی پانچواں درجہ لاٹ نمبر۲۱،۲۲ بلال ایچ اے پر واقع ہیں اگران کافروخت کرنامناسب سمجیں اوراس زرفروختگی سے کچھ مال غیرمنقولہ میرے ورثہ کی منفعت کے لئے خرید کریں اورمیں نیز میرے وصیان مذکورکواختیار دیتاہوں کہ میرے جمیع نابالغ مذکوراپنے سن بلوغ کوپہنچیں اورجب ہرایك اپنے سن بلوغت کوپہنچ جائیں ان کے حقوق جومیری جائداد میں ہیں مطابق شرع محمدی کے تقسیم کردیں اورمیں اپنی وصیان مذکور کونیزاختیاردیتاہوں کہ بایں امرکہ میرے وطن میں ہرماہ محتاجوں اورمسکینوں کواس قدر خیرات دیاکریں کہ جوصاحبان موصوف کی نظرمیں مناسب آئیں۔لہذا ان چندکلمات کوبطورسند لکھ دیاہوں کہ عندالحاجت کام آئے۔
رنگون مؤرخہ ۱۵/ماہ مئی ۱۸۹۴ء دستخط حاجی محمدبھولوسرکاربزبان بنگلہ
ایں وصیت نامہ دستخط شدہ واعلان نمودہ واظہارکردہ شدہ بحضرات شاہدین مرقوم الذیل:
منشی مرادبخش،شیخ محمداسحق، لعل محمدوشیخ سخاوت حسین
نقل مطا بق اصل نمودہ شد معین الدین غفرلہ،
الجواب:
اللّٰھم ھدایۃ الحق والصواب(اے اﷲ! حق اوردرستگی کی ہدایت عطافرما۔ت)
جواب سوال اول: وصیت نافذہ شرعیہ اگرچہ فی نفسہ واجبہ نہ ہو اپنے حد نفاذ تك کہ ثلث مال باقی بعداداء الدین سے محدودہے واجب التسلیم ہے جس طرح وقف کہ واقف پر اس کی انشاء واجب نہیں اوربعد انشاء لازم وواجب العمل ہے بلکہ نفس وقف در کنار شرائط واقف مثل نص شارع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع