دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

وصیت مکروہہ لاہل فسوق کی صحت کی اللھم سے آخرتك کی ہے اس کے صحیح ہونے کی وجہ سے یاکسی اور وجہ سے۔

۷ہفتم:موصی کے وطن قدیم والی اولادنے صرف اپنے فائدہ کی وصیتوں پرعمل کیا اور اس کی ان وصیتوں پرعمل نہیں کیا:

(۱)اورمیری وصیت ان کو(یعنی وصیان مذکور)کرتاہوں کہ جوکچھ جملگی وہمگی میری یافتنی ومطالبات موجودہ اورمطالبات و یافتنی آئندہ کی بابت کرایہ مکانات یا اراضی بنام میرے وصول کریں۔

(۲)اورمیں خصوصا اپنے پسران مذکورکو اس طرح فرمان اوروصیت کرتاہوں کہ بعد میرے مرنے کے کاروبارکارخانہ لکڑی جاری رکھیں،پس موصی کی وصایا میں سے بعض پرعمل نہ کرنے اوربعض پر کرنے سے کل وصایا میں کچھ خلل آئے گایا نہیں؟

۸ہشتم: موصی کی وصیت(اورمیں نیزمیرے وصیان مذکورکواختیاردیتاہوں کہ میرے جمیع نابالغ ورثہ کے امین اورحامی ہو رہیں الٰی قولہ مطابق شرع محمدی تقسیم کردیں)کی روسے وصیوں پروثہ صغار کے کل سہام کو بعینہ رکھنا لازم ہوگاان میں بلاوجہ کسی وجہ سے تصرف بیع وغیرہ کرنے کے مجازہوں گے ان سب باتوں کاجواب مفصل ومدلل رحمت فرمائیں اوراجراﷲ سے پائیں عرض ضرورہے۔

رنگون کے چندعلماء کووصیت کے بارے میں حکم بنایا گیاتھا انہوں نے اس کی صحت کاحکم دیا اور وجہ یہ بیان فرمائی کہ یہ وصیت بالمنافع ہے اوروصیت بالمنافع جائزلہٰذا یہ بھی جائزہے۔اب بہ اجازت انہیں علماء کے آپ حضرت سے اس کی اپیل کی گئی ہے خوب غورفرماکر جواب باصواب سے ممنون فرمائیں۔

نقل ترجمہ وصیت نامہ اززبان انگریزی

میکہ شیخ حاجی محمدبھولو سرکارلائق ساکن نمبر۳۱ گلی شہر رنگون مالکی مکانات وکارخانہ ہائے ظاہرکرتاہوں کہ جوکچھ تحریرات سابق اس کے منجانب میری ہو سب کی سب کوخرید ومنسوخ کرکے یہ میری وصیت صحیح کے کرتاہوں اوربحالت صحت ذات نفس اور ثبات عقل اظہارکرتاہوں کہ بایں وصیت نامہ میں اپنے داماد میاں رحیم بخش اورفرزندان خودشیخ میاں عبدالعزیز لائق اورشیخ میاں عبدالغنی لائق الحال ساکنان شہر رنگون مذکورالفوق کو اورشیخ میاں عبدالواحد لائق الحال ساکن موضع سالمولا میراپاڑہ ضلع بردوان اورملامقصد صاحب تاجرلکڑی الحال شہررنگون کواپنی وصیان واسق عــــــہ بنایاہوں اورمیری یہ وصیت ان کوکرتاہوں کہ جوکچھ جملگی وہملگی

عــــــہ:کذا فی الاصل ۲ا ازہری غفرلہ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن