دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

ضروری ہے کہ وہ اس موصی سے پہلے مرجائے تاکہ وارثان فلاں کالفظ صادق آئے ورنہ وصیت باطل ہوجائے گی،ایسی جگہ ذات شخص کاوجودکافی نہیں بلکہ ذات مع اس وصف کے وجودہونا درکار جس وصف کے لحاظ سے وصیت واقع ہوئی ہے۔

فی الدرالمختار،شرط صحتہا فی الوصیۃ لورثۃ فلان ومافی معناھا کعقب فلان موت الموصی لورثتہ اولعقبہ قبل موت الموصی لان الورثۃ والعقب انما یکون بعد الموت فلومات الموصی قبل موت الموصی لورثتہ اوعقبہ بطلت الوصیۃ لورثتہ اوعقبہ لان الاسم لایتناولھم الا بعدالموت [1]اھ مختصرًا،وفی رد المحتار قولہ لان الاسم لایتناولھم،فکانت وصیۃ لمعدوم۔[2]

درمختارمیں ہے فلاں کے وارثوں یا اس کے ہم معنی یعنی فلاں کے پسماندگان کے لئے وصیت کی تو اس وصیت کے صحیح ہونے کے لئے شرط یہ ہے کہ جس کے وارثوں اورپسماندگان کے لئے وصیت کی گئی ہے وہ موصی سے پہلے مرے کیونکہ اس کے مرنے کے بعد ہی وہ لوگ اس کے وارث یا پسماندگان بنیں گے اوراگرموصی اس سے پہلے مرگیا اورجس کے وارثوں اور پسماندگان کے لئے وصیت کی گئی ہے وہ ابھی زندہ ہے تو اس کے وارثوں یا پسماندگان کے لئے وصیت باطل ہوجائے گی کیونکہ ان پرلفظ ورثاء اورپس ماندگان کااطلاق تو اس کے مرنے کے بعد ہوگااھ اختصار۔ردالمحتارمیں ہے اس کاقول کیونکہ لفظ ورثاء اورپس ماندگان کا ان پراطلاق نہیں ہوتا،لہٰذا یہ معدوم کے لئے وصیت ہوئی۔(ت)

اوراگربحکم عرف چڑھاوا دُولہا کی ملك ہوتاہے۔(یہ جواب ناتمام دستیاب ہوا)

_________________


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الوصایا باب الوصیۃ للاقارب وغیرھا مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۳۲۹ و ۳۳۰

[2] ردالمحتار کتاب الوصایا باب الوصیۃ للاقارب وغیرھا داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۴۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن