30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان یمتنع من التسلیم[1]۔ |
کیونکہ غیرکے مال سے تبرع ہے تویہ اس غیر کی اجازت پرموقوف ہوگا اورجب اس نے اجازت دے دی تویہ اس کی طرف سے بھی تبرع و احسان ہوگا لہذا اسے اختیارہوگا کہ وہ سپردگی سے انکارکردے(ت) |
غایۃ البیان میں ہے:
|
لان العقد الموقوف اذالحقہ الاجازۃ صار مضافا الی المجیز فاذا اضیف الیہ صار ذٰلك ھبۃ منہ والھبۃ لاتتم الابالتسلیم۔[2] |
کیونکہ موقوف عقد کو جب اجازت لاحق ہوتی ہے تو وہ اجازت دینے والے کی طرف منسوب ہوجاتاہے،جب اس کی طرف منسوب ہوگیاتو یہ اسی کی طرف سے ہبہ ہوا اورہبہ سپردگی کے بغیرتام نہیں ہوتا(ت) |
تومحمدزکریاکاخود اپناحصہ اس کی ملك سے نکلا نہ خدیجہ بیگم کاحصہ اس کی ملك سے،اگرزیورباقی ہے تو حصہ شوہری موصی چھوڑکر سب ورثہ اپنے اپنے حصے اس سے لے سکتے ہیں،اوراگریحیٰی وعیسٰی وموسٰی نے ہلاك کردیا توباقیوں کے حصص کے تاوان دین، رہا موصی کاحصہ شوہری کہ وہی محل نفاذوصیت تھا نظرکی جائے کہ چڑھاوا جودولھا کی طرف سے دلہن کوجاتاہے وہاں عرف شائع میں دلہن کی ملك سمجھاجاتاہے یاملك پردولہا ہی کے رہتاہے اوردلہن کوپہننے کے لئے دیاجاتاہے،اگردلہن کی ملك سمجھاجاتاہے تو اس حصے میں بھی وصیت باطل ہوئی کہ اب یہ وصیت حقیقۃً دلہنوں کے لئے تھی اوردلہنیں وقت موت موصی تك معدوم تھیں کہ دلہن ہونابعد نکاح صادق ہوتاہے اورنکاح موت موصی سے ایك مدت کے بعد ہوئے اورمعدوم کے لئے وصیت باطل ہے کہ وہ تملیك اورمعدوم صالح تملیك نہیں،ولہٰذا حمل کے لئے وصیت میں شرط ہے کہ اس کاباپ زندہ ہے توچھ مہینے کے اندرپیداہو،اورمرگیا یاطلاق بائن دے دی اورعورت عدت میں ہے تو دوبرس کے اندر پیداہواکہ اس وقت اس کاوجود ہویدا ہوا۔ تنویرالابصارودرمختارمیں ہے:
|
ھی تملیك مضاف الی مابعد الموت بطریق التبرع و شرائطھا کون الموصی اھلا للتملیك والموصی لہ حیا وقتھا تحقیقا |
وہ تملیك ہے جوبطورتبرع موت کے مابعد کی طرف منسوب ہوتی ہے۔اوراسی کی شرائط میں سے ہے کہ موصی تملیك کی اہلیت رکھتاہو اور جس کے لئے وصیت کی گئی ہے وہ بوقت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع