30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لکونہ ضررًا محضا(اس کے محض نقصان ہونے کی وجہ سے۔ت)اوریہیں سے ظاہرہواکہ اس صورت میں بعد بلوغ محمد موسٰی کااس تصرف گزشتہ پرراضی ہونا یا اسے جائزکرنا بھی بکارآمدنہ ہوگا۔
|
لکونہ وقع ولامجیز وکل تصرف کذا فھو باطل کما فی الدر وغیرہ والاجازۃ انما تلحق الموقوف لاالباطل کمابینہ فی الفتح وغیرہ۔ |
بسبب اس کے کہ یہ واقع ہوا دراں حالیکہ کوئی اس کی اجازت دینے والانہیں۔اور ہروہ تصرف جوایساہو وہ باطل ہوتاہے جیساکہ در وغیرہ میں ہے اوراجازت فقط موقوف کو لاحق ہوتی ہے نہ کہ باطل کو،جیساکہ اس کوفتح وغیرہ نے بیان کیاہے۔(ت) |
سوم:خوردونوش برادران میں جوکچھ محمدزکریا نے اپنے پاس سے صرف کیا اس میں سے محمدموسٰی نابالغ کے مصارف زمانہ نابالغی کے مجراپائے گا،
|
فی الخانیۃ والھندیۃ بعد العبارۃ المذکورۃ وکذا الوصی اذا اشتری کسوۃ للصغار اواشتری ماینفق علیھم من مال نفسہ فانہ لایکون متطوعا[1]۔ |
خانیہ اورہندیہ میں مذکورہ بالاعبارت کے بعد ہے اوریونہی وصی نے جب اپنے مال سے نابالغ کے لئے لباس خریدار یاوہ شیئ خریدی جو اس پرخرچ کرے گا تووہ احسان کرنے والانہ ہوگا(ت) |
اوربالغوں پرجو صرف کیا اگر بطورخودبے ان کے امرکے تھا نہ شرط رجوع کرلی تھی جیساکہ عبارت سوال سے ظاہرہے تومحمد زکریا کاتبرع واحسان تھا جس کامعاوضہ ان سے نہیں لے سکتا،
|
لعدم الولایۃ علیہ بالبلوغ ولم یکن مضطرا فیما فعل ولاامروہ ولاشرط الرجوع ففیم یرجع وھذا ظاھر جدا عند من خدم نفائس کلامھم۔ |
کیونکہ بلوغ کی وجہ سے وصی کو اس پرولایت نہیں رہی نہ وہ اس فعل میں مجبورہے،نہ انہوں نے وصی کوحکم دیا اورنہ رجوع کی شرط کی گئی تووہ کس چیز میں رجوع کرے گا،یہ خوب ظاہرہے اس شخص کے نزدیك جس نے فقہاء کے عمدہ کلام کی خدمت کی۔(ت) |
خانیہ میں ہے:
|
لوقال انفق من مالک،علٰی عیالی اوفی بناء داری یرجع بما انفق[2] |
اگرکہاتو اپنے مال میں سے میری اہل وعیال یا میرے گھر کی تعمیرپرخرچ کر تواس نے جوکچھ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع