دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

جازلہ ذٰلك الا ان یکون فیما عینہ دلیل علی التعیین کان یکون ماعینہ معروفا بالطیب وسائرہ بالخبث فیخص الطیب بالوصیۃ فلایشتری من المال الخبیث۔[1]

کردیاتوجائزہے مگراس صورت میں کہ جوکچھ موصی نے متعین کیا اس میں تعین پردلیل موجودہے مثلًا جس شیئ کو اس نے معین کیا وہ پاکیزگی کے ساتھ معروف ہے اوردیگراشیاء خبث کے ساتھ معروف ہیں تو اس صورت میں پاکیزہ شیئ کووصیت کے ساتھ خاص کیاجائے گا اوروصی خبیث مال سے خریداری نہیں کرے گا۔(ت)

اورقطع نظر اس سے کہ وصی جب اپنے مال سے وصیت نافذ کرے تو قول مفتٰی بہ پراسے مطلقًا حق رجوع وواپسی ہے یہاں کہ وصیت عباد کے لئے تھی اوروصی وارث ہے باتفاق علماء اسے حق رجوع حاصل ہوا،خانیہ وہندیہ وغیرہما میں ہے:

وصی انفذ الوصیۃ من مال نفسہ قالوا ان کان ھذا الوصی وارثا یرجع فی ترکۃ المیت والا فلایرجع وفیہ ان کانت الوصیۃ للعباد یرجع لان لھا مطالبا من جھۃ العباد وکان کقضاء الدین وان کانت الوصیۃ ﷲ تعالٰی لایرجع وقیل لہ ان یرجع فی الترکۃ علٰی کل حال و علیہ الفتوٰی۔[2]

وصی نے اپنے مال میں سے وصیت نافذ کردی،علماء نے کہا اگریہ وصی وارث ہے توترکہ میت میں رجوع کرے گا ورنہ نہیں،اوراسی میں ہے اگروہ وصیت بندوں کے لئے ہے تو رجوع کرے گا اس لئے کہ اس وصیت کے لئے بندوں کی جہت سے کوئی مطالبہ کرنے والاہے تویہ دین کی ادائیگی کی طرح ہوگئی،اوراگروصیت اﷲ تعالٰی کے لئے ہے تورجوع نہیں کرے گا۔اورایك قول یہ ہے کہ وہ ہرحال میں ترکہ میت میں رجوع کرے گا۔فتوٰی اسی پرہے۔(ت)

اوراگرقبل بلوغ محمدموسٰی ہوا توحصہ محمدموسٰی اس صَرف سے بری رہے گا کہ نابالغ کی اجازت کوئی چیزنہیں،نہ اس کی طرف سے کوئی ولی یاوصی خواہ کوئی شخص اسے تصرف کی اجازت دے سکتاہے


 

 



[1] آداب الاوصیاء فصل فی تنفیذالوصیۃ اسلامی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۱۴

[2] الفتاوی الہندیۃ کتاب الوصایا الباب التاسع نورانی کتب خانہ پشاور ۶/ ۱۵۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن