دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

خواہ آمدنی میں کمی ہو یابیشی عزیزمحمدیحیٰی کواپنی زیست بھردیتارہوں گا اوربعد میرے آمدنی یہ دوچاہات مذکورہ واراضی بارانی و باغ یعنی جملہ آمدنی ان مواضعات کی وجملہ مصارف شکست ریخت مرمت وغیرہ متعلقہ ان کے ہمگی دس حصوں مفصلہ ذیل پرتقسیم ہوجائے اورجو حصہ دارمرجائے تو اس کے حصہ داراس کے وارث یعنی فرزند یا دختریازوجہ کوملتارہے اورجوحصے دار بلا وارث فوت ہو اس کا حصہ سب پرتقسیم ہوجائے،تفصیل حصص یہ ہے:محمدزکریا،محمدیحیٰی،محمدعیسٰی،محمدموسٰی،ہمشیرہ عزیزہ، پھوپھی صاحبہ ان میں سے دودوحصے چاروں بھائی لیتے ہیں اورایك ایك حصہ ہمشیرہ عزیزہ اورپھوپھی صاحبہ لیتی رہیں فقط۔

بقلم احقرالعبادامراؤ علی مرقومہ ہشتم جمادی الاولٰی ۱۳۰۲ھ مطا بق ۱۳فروری۱۸۸۶ء

العبد محمدزکریا      العبدبندہ محمدیحیٰی عفی عنہ       العبدمحمدعیسٰی عفی عنہ       العبد محمدموسٰی عفی عنہ       گواہ شد محمدفضل حق عفی عنہ

الجواب:

اوّل:تنخواہ پربھائیوں کادعوی باطل بیجاہے کہ وہ اجرت ہے اوراجرت میں غیراجیر کا حق نہیں،عقد اجارہ جو ان کے باپ سے تھا موت پدرپرختم ہوگیا۔

فان الاجارۃ لامعنی لبقائھا بعد ھلاك الاجیر۔

کیونکہ اجیرکے فوت ہوجانے کے بعد اجارہ کے باقی رہنے کاکوئی معنی نہیں ہے(ت)

اب کہ برادر سے عقدجدیدہوا اس میں کیاحق،توایك ہوسکتاہے بلکہ اگراس تنخواہ کو بطور منصب ہی فرض کیجئے توبتصریح علماء منصب وپنشن بھی موروث نہیں بعد فوت منصبدار،رئیس جس کا نام مقررکردے وہی مستحق ہے باقی ورثہ کاکچھ حق نہیں۔فتح القدیر وردالمحتارمیں ہے:

العطاء صلۃ فلایورث ویسقط بالموت[1]۔

عطیہ ایك صلہ ہے وراثت نہیں ہے اورموت سے پہلے یہ صلہ ختم ہوجاتاہے(ت)

دوم:محمدزکریا نے جوکچھ محمدیحیٰی ومحمدعیسٰی کی شادیوں میں اپنے پاس سے صرف کیا اگریہ صرف بعد بلوغ محمدموسٰی تھا جبکہ وہ بھی اجازت وصیت شامل ہولیا توتمام کمال ترکہ سے مجراپائے گا کہ زکریا وصی تھا اوریہ مورث کی وصیت جسے بقیہ ورثہ نے نافذ رکھا اوربوجہ بلوغ ان سب کی تنفیذ شرعًا معتبرتھی تووصیت


 

 



[1] ردّالمحتار کتاب الجہاد فصل فی الجزیۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۲۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن