دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

بقلم بندہ امراؤعلی۔

یہ نوشتہ میرے سامنے لکھاگیادرست ہے۔   العبدمحمدموسٰی     العبد محمدیحیٰی     العبدمحمدعیسٰی       العبدخدیجہ خانم بقلم محمدعظیم

العبدمحمدعظیم گواہ نوشتہ محمدعبدالرحمن علی

جوکچھ مجھ محمدزکریانے بموجب وصیت والد ماجد کے تعمیل کی اورکرتارہوں گا وہ مراتب اس صفحے پر درج ہیں اور آپ صاحب اس سے رضامند ہیں تو اس پراپنے اپنے دستخط کریں۔فقط مرقوم ۲۳ستمبر۱۸۷۹ء مطا بق پنجم شوال ۱۲۹۶ھ

والدہ ماجدہ کازیور برادران عزیزمحمدیحیٰی ومحمدعیسٰی ومحمدموسٰی کو میں نے تقسیم کردیا اورظروف وپارچہ مجھ محمدزکریا ومحمدیحیٰی ومحمدعیسٰی ومحمدموسٰی وہمشیرہ عز یزہ نے حسب وصیت والد مغفور باہم تقسیم کرلیا اورمحلسرااوردیوان خانہ کوتومیں نے فروخت نہیں کیابلکہ اپنے پاس سے عزیزمحمدیحیٰی ومحمدعیسٰی کی تومیں نے شادی کردی اورمحمدموسٰی کاحج ہوگیا اورباقی مکانات واقعہ دہلی بھی حسب وصیت تقسیم کئے جائیں ان شاء اﷲ تعالٰی اورباقی مکانات وتہوار وچاہ واراضی وباغ وتنخواہ الورکی جوبلاشرکت غیرے حسب وصیت والد ماجد میرے قبضے میں ہے،مگرحویلی میں جس طرح ہم سب بھائی رہتے ہیں،اسی طرح میں اور میری اولاد اوروہ اوران کی اولاد بدستور ہیں اورکھانے پینے کوجوخدامجھ کو دے جس طرح آج تك محمدعیسٰی ومحمدموسٰی کھاتے پیتے رہے ہیں اسی طرح کھلاتاپلاتارہوں گا،اورمحمدیحیٰی کودوروپیہ اورمحمدعیسٰی کو(۸ /)اورمحمدموسٰی کو ۱۲/ ماہواردیتارہوں گا، مبلغ دوصدروپیہ جناب ماموں حافظ محمدعظیم صاحب کی معرفت دوشخصوں کودے کر حج کوبھیج دئیے فقط مرقوم صدربقلم امراؤعلی

یہ نوشتہ میرے سامنے لکھاگیا درست ہے۔العبدمحمدعیسٰی العبدمحمدیحیٰی عفی عنہ العبدمحمد موسٰی عفی عنہ العبدخدیجہ خانم بقلم محمدعظیم                     العبدمحمدعظیم             گواہ شد محمدعبدالرحمن      نقل تحریر

سابق میں ۲۳ستمبر۱۸۷۹ء مطابق پنجم شوال ۱۲۹۶ھ کوجووصیت نامہ والد مرحوم کاروبروئے جناب ماموں صاحب حاجی حافظ محمد عظیم مرحوم کے تحریرہواتھا اس وقت عزیزمحمدیحیٰی کودوروپیہ ماہوار دینا تجویزہواتھا چنانچہ آج تك دیاگیا،اب پھر عزیز مذکورنے کہاکہ میراگزارہ اس میں نہیں ہوتا کچھ زیادہ مقررہوجائے،اس واسطے مجھ زکریانے اراضی بارانی وچاہ جال والا وچاہ تاج خاں والا کی آمدنی بوقوف عزیزمحمدیحیٰی دوسوساٹھ روپیہ مشخص کراکرعزیزمذکورکاحصہ للعہ ۷/ ماہوار کاقرار پایا مگر عزیز مذکور نے چارروپیہ چارآنے ماہوار اس میں سے لینے منظورکئے بشرط اس کے کہ مجھ سے چاہت کی مرمت وغیرہ کا مصارف نہ لیاجائے۔مجھ محمدزکریاکویہ بھی منظورہے کہ میں۴/للعہ ماہوار جب تك اراضی عطیہ سرکار ہمارے قبضہ میں ہے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن