دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

پانچ سہم وکالت بیگم اورچودہ کریم الدین ونصیرالدین اورسات فضیلت بیگم کوملیں گے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۳۰:کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ سنو نے اپنی جائداد اپنی زوجہ اگھانی کے ہاتھ بعوض دین مہرکے بیع کی،پھراگھانی ورثہ حسب تفصیل ذیل چھوڑ کرفوت ہوئی،اب سنونے اپنی موت کے دوایك روزپیشتر بحالت علالت ایسی کیفیت میں کہ صاحب فراش ہوگیاتھا اورطاقت نشست وبرخاست نہ رہی تھی اپنی بیٹی معصومہ کے ہاتھ بیع کی اور مر گیا اورباقی ورثہ بیع ثانی کی اجازت نہیں دیتے،اس صورت میں وہ انتقال سنوکاکہ اس نے اپنی زوجہ کے ہاتھ کیا شرعًا صحیح ونافذ ہے یانہیں؟ اوراس انتقال ثانی کاکیاحکم ہے؟ اورترکہ اگھانی کااس کے ورثہ پرکس طرح منقسم ہوگا؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

سنونے کہ اپنی جائداد بعوض دین مہراپنی زوجہ کے ہاتھ بیع کی اس کی صحت میں شبہہ نہیں،بعد اس انتقال کے اس جائداد کی مالك اگھانی قرارپائے گی اور وہ اسی کاترکہ ٹھہرے گا،پھراس کی وفات کے بعد سنونے جواپناحصہ اپنی بیٹی کے ہاتھ مرض موت میں بیع کیا اورباقی وارث اسے روانہیں رکھتے تو وہ بیع باطل محض ہوگئی اور وہ حصہ بھی حسب فرائض کل ورثہ پرمنقسم ہوجائے گا۔

فی الخانیۃ ومن الموقوف اذا باع المریض فی مرض الموت من وارثہ عینا من اعیان مالہ ان صح جاز بیعہ وان مات من ذٰلك المرض ولم یجز الورثۃ بطل البیع[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

خانیہ میں ہے اگرمریض نے مرض الموت میں اپنے کسی وارث کے ہاتھ اپنے مال میں سے کوئی عین شیئ فروخت کی توبیع موقوف رہے گی۔اگروہ صحت مند ہوگیا تو بیع جائزہو جائے گی۔اوراگراسی بیماری میں مرگیا اورباقی وارثوں نے اجازت نہ دی تو بیع باطل ہوگی۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی قاضی خاں کتاب البیع فصل فی البیع الموقوف نولکشورلکھنؤ ۱ /۳۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن