30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
السبب والتفسیر غیرممکن فتعین التاخیر۔ |
تفسیرنہ بیان کریں اورتفسیرممکن نہیں لہٰذا تاخیر متعین ہو گئی۔(ت) |
مسئلہ ۱۲۸:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدنے انتقال کیا اوردودختر اورایك ہمشیرہ حقیقی چھوڑی،اورنیزبحالت صحت وثبات عقل یہ وصیت کی کہ میری جو دخترکلاں میرے سامنے مرگئی ہے اوراس سے ایك پسر اورایك دخترباقی ہے میری جائداد سے جو حصہ شرعی کہ میری بڑی بیٹی کو پہنچے اس جائداد کے مالك اس مرحومہ کے بچے ہیں اگر اس وصیت میں فرق ہوگا تو بروزحشردامن گیر ہوں گا۔بینواتوجروا۔
الجواب:
صورت مستفسرہ میں اگرالفاظ وصیت یہی تھے تو وہ باطل وبے اثرہے کہ وصیت اس حصہ شرعی کی نسبت ہے جوترکہ موصی سے دخترکلاں کوپہنچے اورصورت واقعہ میں دخترکلاں کوشرعًا کچھ نہیں پہنچتا تووصیت اصلا کسی شیئ سے متعلق نہ ہوئی اور موصی لہا کاکوئی استحقاق نہ ہوا۔
|
اوصی بعین اوبنوع من مالہ کثلث غنمہ فھلك قبل موتہ بطلت الوصیۃ ولایتعلق حق الموصی لہ بشیئ کما فی العالمگیریۃ[1] وغیرھا لعدم مایتعلق بہ فکیف اذا لم یوجد اصلا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اپنے مال میں سے کسی عین یانوع کی وصیت کی جیسے بکریوں کے ایك تہائی کے بارے میں وصیت کی،پھروہ عین یانوع موصی کی موت سے پہلے ہلاك ہوگئی تووصیت باطل ہو جائے گی اوراس کے ساتھ وصیت کاحق متعلق نہ ہوگا جیسا کہ عالمگیریہ وغیرہ میں ہے کیونکہ وہ شیئ معدوم ہوگئی جس کے ساتھ وصیت متعلق ہوتی پھر کیسے باطل نہ ہوگی اس صورت میں جبکہ سرے سے وہ شیئ پائی ہی نہیں گئی۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۲۹: سوال دستیاب نہ ہوا۔
الجواب:
وصیت زوجہ کے لئے بے اجازت دیگرورثہ نافذنہیں البتہ اگردین مہرواجب الاداہے تو وہ تقسیم ترکہ سے مقدم ہوگا پس برتقدیر عدم موانع ارث ووارث آخر چالیس سہام پر منقسم ہوکر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع