دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

مسئلہ ۱۲۵:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شیخ محمدیوسف کی حیات میں اس کی زوجہ نے انتقال کیا ایك پسر اورایك دختر وارث چھوڑے،مہراس کا ذمہ محمدیوسف کے رہا،محمدیوسف نے نکاح ثانی کیا،طرفداران زوجہ ثانیہ نے محمدیوسف کے مرض موت میں سب مال واسباب اس کابنام زوجہ ثانیہ محمدیوسف کے لکھواکر رجسٹری کرادی وہ عورت اب اس پرقابض ہے، اس صورت میں شرعًا وہ تحریر محمدیوسف کی بنام زوجہ ثانیہ جائزہے یانہیں اور مہرزوجہ اولٰی کا ترکہ محمدیوسف سے جس پر زوجہ ثانیہ قابض ہے ادا کیاجائے گا یانہیں اوراس کے پسر ودخترکوبھی اس میں سے کچھ ملے گایانہیں؟بینواتوجروا۔

الجواب:

وہ عقد کہ محمدیوسف سے اس کے مرض موت میں صادرہواا گرہبہ نہیں توبدون اجازت اوروارثوں کے صحیح نہیں کہ ہبہ مرض موت کا مثل وصیت کے ہے اوروصیت وارث کے لئے وقت وجوددیگرورثہ کے بلااجازت اوروں کے نافذنہیں،

فی فتاوی قاضیخان لان ھبۃ المریض وصیۃ والوصیۃ للوارث باطل[1]۔

فتاوٰی قاضی خان میں ہے مریض کاہبہ کرنا وصیت ہے اور وارث کے لئے وصیت باطل ہے۔(ت)

اوراگربیع ہے تویاکم قیمت کو ہے پس وراثت سے بغیراجازت اورورثہ کے اتفاقًا یاقیمت مساوی کو ہے تومذہب امام اعظم میں خلافًا للصاحبین جائزنہیں بہرتقدیر جب یہ عقد ناجائزٹھہرا تو اول مہر زوجہ اولٰی اوراسی طرح ثانیہ کا،اگرثابت ہوتوترکہ سے علی السویہ اگربرابرہوں ورنہ رسدی اداکیاجائے گا مابقی برتقدیر عدم موانع ارث وانحصارورثہ فی المذکورین وتقدیم باقی امورمقدمہ علی المیراث کاجراء الوصیۃ واداء الدین چوبیس۲۴ سہام پرمنقسم ہوکر تین سہام زوجہ ثانیہ کوا ور چودہ پسر اورسات دخترکو پہنچیں گے۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۲۶:(سوال دستیاب نہ ہوا)

الجواب:

صورت مسئولہ میں اگرمحب اﷲ کا اپنی بھانجی کے لئے یہ الفاظ کہنا اوروصیت کرناثابت ہوتو درصورت عدم اجازت ورثہ بر تقدیر صدق استفتاء وعدم موانع ارث وانحصار ورثہ فی المذکورین بعد


 

 



[1] فتاوٰی قاضی خاں کتاب الاقرار فصل فی اقرارالمریض نولکشورلکھنؤ ۳/ ۶۲۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن