30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
البتہ اگروصی یتیم مال یتیم کوان لفظوں سے ہدیہ کردے کہ میں نے یہ چیزتجھے بعوض اتنے مال کے ہدیہ دی اوراس مال کی تعین وتبیین کردے اورمہدی لہ قبول کرے اور وہ یعنی جسے ہدیہ دیاگیا نہ میت کاوارث ہو نہ اس وصی کا ایساقریب کہ اس کی گواہی اس کے لئے جائزنہ ہو یعنی اصول وفروع ماں باپ دادا دادی نانا نانی بیٹا بیٹی پوتا پوتی نواسانواسی،تو یہ صورت جائزہے بشرطیکہ اس میں غبن فاحش نہ ہوکہ ہبہ بالعوض ابتداءً وانتہاءً ہرطرح بیع ہے اوربیع وصی بشرائط مذکورہ روا۔
|
فی الدر المختار الھبۃ بشرط العوض المعین فھی ھبۃ ابتداء وبیع انتھاء وھذا اذاقال وھبتك علی ان تعوضنی کذا اما لو قال وھبتك بکذا فھو بیع ابتداء وانتھاء وقید العوض بکونہ معینا لانہ لوکان مجھول بطل اشتراطہ فیکون ھبۃ ابتداء وانتہاء [1]اھ ملخصا وفی تنویرالابصار صح بیعہ وشرائہ من اجنبی بما یتغابن الناس [2]اھ فی ردالمحتار قولہ من اجنبی ای عن المیت وعن الموصی فلو باع ممن لا تقبل شھادتہ اومن وارث المیّت لایجوز[3]۔ |
درمختارمیں ہے جوہبہ عوض معین کی شرط کے ساتھ مشروط ہو وہ ابتداء کے اعتبارسے ہبہ اور انتہاء کے اعتبارسے بیع ہے،یہ اس صورت میں ہے جب واہب یوں کہے میں نے تجھے ہبہ کیا اس شرط پرکہ فلاں چیز مجھے عوض میں دے لیکن اگر یوں کہے کہ میں نے تجھے فلاں چیز کے مقابلے میں ہبہ کیاکہ یہ ابتداء و انتہاء دونوں کے اعتبارسے بیع ہے اورعوض کے ساتھ معین ہونے کی قید اس لئے لگائی کہ اگروہ مجہول ہو توشرط لگانا باطل ہوگیا چنانچہ یہ ابتداء وانتہاء دونوں کے اعتبارسے ہبہ ہوگااھ تلخیص۔تنویرالابصارمیں ہے اس کی بیع وشراء اجنبی کے ہاتھ اتنے غبن کے ساتھ صحیح ہے جتنالوگوں میں چلتاہےاھ، رد المحتارمیں ماتن کے قول "من اجنبی"کے تحت مذکورہے یعنی وہ میت اوروصی سے اجنبی ہو۔اگرایسے کے ہاتھ بیچا جس کی شہادت وصی کے حق میں مقبول نہیں یامیت کے وارث کے ہاتھ بیچاتوجائزنہیں(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع