30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قال اﷲ تعالٰی " اِنَّ اللہَ یَاۡمُرُکُمْ اَنۡ تُؤَدُّوا الۡاَمٰنٰتِ اِلٰۤی اَہۡلِہَا ۙ "[1] ۔ |
(اﷲ تعالٰی فرماتاہے)بیشك اﷲعزوجل حکم دیتاہے کہ امانتیں امانت والوں کو پہنچادو۔ |
روپے اور جوکچھ ترکہ بکر ہوبرتقدیر عدم موانعات ارث وانحصار ورثہ فی المذکورین وتقدیم دین ومہرووصیت چارسہم پرمنقسم ہوکرایك سہم اس کی زوجہ اورتین حقیقی بھائی کوپہنچیں گے چچازادبھائیوں کا کچھ حق نہیں،نکاح ثانی کرلینا عورت کے مہر یا میراث کوساقط نہیں کرتا۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۲۳ :کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدنے وقت فوت گواہوں کے روبروکہاکہ میراکچھ قرض میری بہنوں پرآتاہے وہ میں نے بعوض ان کے حصے کے اپنے ترکہ میں معاف کیا اب وارث میری صرف دودختر ہیں،بعدہ چاروں وارث اپنے چھوڑکر فوت ہوا،اس صورت میں ترکہ اس کا کس طرح منقسم ہوگا؟ بینواتوجروا۔
الجواب:
تخارج وغیرہ کوئی عقد نسبت ترکہ کہ حیات مورث میں ہو صحیح نہیں تو یہ قول زید کا کأن لم یکن(نہ ہونے کے برابرہے۔ ت) اب اگرخواہریں اس کی اس بات پرراضی ہوجائیں کہ بدلہ عــــــہ قرضہ کے ترکہ سے دست بردارہوں تو سب ترکہ زید بالمناصفہ اس کے دختروں کوپہنچے گا اورخواہروں کوکچھ نہ ملے گا اوراگرنہ راضی ہوں توکل ترکہ مع اس قرضہ کے جوخواہروں پرہے برتقد صدق مستفتی وعدم موانع ارث و تقدیم امورکا داء الدین واجراء الوصیہ وانحصار ورثہ فی المذکورین چھ سہام پرمنقسم ہو کر دو دوسہم دختروں اورایك ایك خواہروں کو ملے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۲۴:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگریتامٰی کے اولیاء واوصیاء ان کے مال سے قدرے شیرینی وغیرہ کوئی چیزہدیۃً کسی کوبھیجیں تو اسے لینا جائزیاناجائز؟ اوراگربغرض تالیف قلوب ومحابت یابجہت قرابت رحمی اس شرط پر لے کہ اتنا ہی یا اس سے زیادہ معاوضہ کروں گا توکیاحکم ہے؟ بیّنواتوجروا۔
عــــــہ:لعل الصواب قرضہ کے بدلہ ۱۲ ازہری غفرلہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع