30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے پیشترہوا،غرض صورت مذکورہ میں خواہ وفائے وعدہ ہوایانہ ہوا زوجہ عمرو اس مشاہرہ کامطالبہ نہ ورثائے زید سے کرسکتی ہے نہ ترکہ زیدسے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۲۰: مسئولہ نواب محمدمیاں خاں صاحب ۲۸ذیقعدہ ۱۳۱۲ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدنے ایك موضع کی نسبت وصیت کی کہ میرے باپ کے اورمیرے وقت سے جو جو جس جس کامقرر ہے وہ اس کی توفیر سے ادا ہوتارہے،خالد نے موضع مذکور کاٹھیکہ لیا اورتین برس تك حقوق مستحقین کو نگاہ رکھا اب اس نے بالکل بند کرلیا شرعًا خالد کازندہ زید کو ایسااختیار حاصل ہے یانہیں؟ اوروصیت مذکورۃ الصدرشرعًا درست ہے یانہیں؟ بینواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
وصیت جبکہ ثلث کل متروکہ موصی بعدادائے دین سے زائد نہ ہوتو واجب النفاذ ہے وارث بھی اسے بند نہیں کرسکتے نہ کہ کارندہ یاٹھیکیدار توکل موضع مذکور اگرثلث متروکہ زید سے زائد نہیں تو یہ وصیت بتمامہا ہمیشہ نافذ رہے گی۔
|
فی التنویر تجوز بالثلث للاجنبی وان لم یجز الوارث ذٰلک[1]اھ۔واﷲ تعالٰی اعلم |
تنویر میں ہے اجنبی کے لئے ایك تہائی میں وصیت جائزہے اگرچہ وارث اس کی اجازت نہ دے اھ واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۱۲۱: ازلکھنؤ محمودنگر اصح المطابع مرسلہ مولوی محمدعبدالعلی صاحب مدراسی ۱۸صفر۱۳۱۳ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص نے کچھ روپے اوربعض چیزیں اپنی بہن کو دے کر یہ کہاکہ اسے اپنے پاس رکھو یا تووقتًا فوقتًا ہم لے لیاکریں گے یااگرہمارا انتقال ہوگیا تو تم اس کوہمارے نام پرصدقہ کردینا ہم کو تم سے امیدہے کہ تم ہمارے بعد صدقہ کردوگی بخلاف باپ کے کہ ان سے امیدنہیں اس کے بعد وہ شخص کچھ دن پیچھے مرگیا اب وارث اس کی بی بی اوراس کاباپ ہے توآیا بہن حسب وصیت بھائی کے ان روپوں اورچیزوں کوبلااطلاع ورثہ صدقہ کردے یاورثہ کے حوالے کر دے خواہ وہ صدقہ کریں یا نہ کریں مگرامیدصدقہ کی نہیں پائی جاتی۔بیّنواتوجروا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع