دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

وہ ہبہ بمنزلہ وصیت ہوتاہے جس کااثر یہ کہ بعد موت واہب اس کے ورثہ کوثلث کو کل متروکہ واہب کے لحاظ سے اگرہبہ میں کچھ زیادت ہوئی ہو تو صرف اس مقدار زائد میں اختیار اعتراض ہے زندگی واہب میں یہ اعتراض بھی نہیں پہنچتا کہ ابھی اس مرض کا مرض ہونا ہی معلوم نہیں،کیامعلوم کہ شفاہوجائے تومرض موت نہ رہے کہ مرض موت تو وہ مرض مہلك ہے جس میں موت واقع ہوجائے معہذا حیات مورث میں اس کے ثلث مال کی تعیین بھی ناممکن جس سے خیال کرسکیں کہ یہ ہبہ اس حد کے اندریا اس سے زائدہے،کیامعلوم کہ جو مال اب ہے اس سے زائد اسے کسی وجہ سے اورحاصل ہوجائے کہ جسے اس وقت ثلث سے زائد تصورکرتے ہیں ثلث سے کم رہ جائے،پھرہندہ کامرض مذکور کومرض موت کی اصل جنس ہی سے خارج کہ جو مرض مزمن ہوجائے وہ مرض موت نہیں رہتا اگرچہ اس میں موت واقع ہو۔بالجملہ دعوی زیداصلًا کسی طرح کوئی وجہ صحت نہیں رکھتا۔درمختار کتاب الاقرارمیں ہے:

تصرفات المریض نافذۃ وانما تنقض بعد الموت[1]۔

مریض کے تصرفات نافذ ہوتے ہیں البتہ موت کے بعدوہ ختم ہوجاتے ہیں(ت)

ہدایہ میں ہے:

لامعتبر باجازتھم فی حال حیاتہ لانھا قبل ثبوت الحق اذالحق یثبت عندالموت[2]۔

موصی کی زندگی میں وارثوں کی اجازت معتبرنہیں کیونکہ یہ ثبوت حق سے قبل ہوئی اس لئے کہ وارثوں کاحق تو موت کے وقت ثابت ہوتاہے(ت)

عالمگیری میں ہے:

یعتبر کونہ وارثا اوغیروارث وقت الموت لاوقت الوصیۃ[3]۔

وارث ہونے یانہ ہونے کا اعتبار موت کے وقت ہوتاہے نہ کہ وصیت کے وقت(ت)

درمختارمیں ہے:

ھبۃ مقعد وفالج ومسلول من کل مالہ ان طالت مدتہ سنۃ ولم یخف

مقعد،مفلوج اورسِل کے مریض کا ہبہ کاکل مال میں نافذ ہوتاہے جبکہ بیماری سال تك لمبی ہوگئی اور

 


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الاقرار باب القرار المریض مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۱۳۷

[2] الہدایۃ کتاب الوصایا مطبع یوسفی لکھنؤ ۴/ ۶۵۱

[3] الفتاوی الہندیۃ کتاب الوصایا نورانی کتب خانہ پشاور ۶/ ۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن