دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

اوربھائیوں کے نام وصیت میں کچھ دینا ہے جس کی مقدار ہندہ نے معین نہ کی تو ان کی تعین مقدار مادرودخترکے متعلق ہوگی اگر دونوں اس وصیت کوجائزرکھیں تودونوں سے کہاجائے گا تواپنے حصہ سے جومناسب سمجھے بنام وصیت انہیں دے،اوران سب صورتوں میں اجازت وہ معتبرہوگی جو بعد موت ہندہ واقع ہوئی مثلًا حیات ہندہ میں کسی تصرف کوکوئی وارث تسلیم کرچکاتھا اس کی موت کے بعد اب جائزنہیں رکھتا تو وہ اجازت نہ دیناہی ٹھہرے گا مگربعدموت اجازت دے کرپھرنے کاکسی کو اختیارنہیں مثلا موت ہندہ پرکسی وارث نے ان میں سے کسی تصرف کی اجازت دے دی تو اس کی طرف سے اجازت ہوگئی اوراس کے حق میں نافذ ہوچکااب اس سے رجوع نہیں کرسکتا۔رہی مسجد وغیرہ کے لئے وصیت جبکہ ہندہ نے اسے قائم نہ رکھا بلکہ کہہ دیاجو شریعت میں بہتر ہوتوحکم شرع یہ ہے کہ تہائی مال سے کم کی وصیت اگرچہ مستحب ہے مگرجب ورثہ محتاج ہوں اورانہیں اس کے متروکہ سے ہرایك کواتنانہ پہنچتاہوجو اسے غنی کردے تووصیت کا ترك ہی اولٰی ہے،اورغنی ہونے کی مقدار یہ ہے کہ ہروارث محتاج کو کم سے کم چارہزاردرہم کے قدر مال پہنچے جویہاں کے روپے سے گیارہ سو بیس روپے ہوتے ہیں پس اگرہندہ کا مال جوشرعًا بعد لحاظ مسائل مذکورہ بالا اس کاترکہ قرارپائے بعد ادائے دین واخراج وصیت دس ہزاراسی روپے کی مالیت کا رہے تو وصیت بنام مسجد وغیرہ نافذ کی جائے گی اوراس کے مقدار کابیان پانچوں وارثوں کے متعلق ہوگا جوان کاجی چاہے دے دیں جب اتنی مالیت قابل تقسیم ورثہ رہے توہربھائی کو گیارہ سوبیس کاپہنچے گا جواسے غنی کردے گا اورایسی حالت میں وصیت افضل ہے اوراگراتنی مالیت نہ بچے تو وصیت بنام مسجد وغیرہ منسوخ ہوگئی کہ اس صورت میں افضل ترك وصیت ہے اورتجہیز وتکفین سے مصارف غسل وکفن ودفن بقدرسنت مراد ہیں فاتحہ درود کے خرچ اس میں شامل نہیں،

فی الدرالمختار اعتاقہ ومحاباتہ وھبتہ و وقفہ و ضمانہ کل ذٰلك حکمہ کحکم وصیۃ [1]اھ

درمختارمیں ہے مریض کاآزادکرنا،بیع میں سہولت برتنا،ہبہ کرنا،وقف کرنا اوراس کاضامن ہونا ان میں سے ہرایك کاحکم وصیت کے حکم کی طرح ہےاھ

 


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الوصایا باب العتق فی المرض مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۳۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن