دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

مرض بلاشبہہ مرض الموت تھا،

فی الدرالمختار قیل مرض الموت ان لایخرج لحوائج نفسہ وعلیہ اعتمد فی التجرید بزازیۃ و المختار انہ ماکان الغالب منہ الموت وان لم یکن صاحب فراش قھستانی عن ھبۃ الذخیرۃ[1]۔

درمختارمیں ہے کہاگیاہے کہ مرض الموت یہ ہے کہ مریض اپنی حاجتوں کے لئے گھرسے نہ نکل سکے،اسی پراعتماد کیاہے تجرید میں(بزازیہ)،اورمختاریہ ہے کہ اس کے سبب سے غالب موت ہو اگرچہ وہ صاحب فراش نہ ہو اور یہ بات قہستانی نے ذخیرہ کے باب الہبہ سے نقل کی۔(ت)

اگرچہ ہوش وحواس بالکل صحیح ہوں کہ اختلال کچھ مرض الموت کے لئے شرط نہیں،

والالم تکن تبرعاتہ نافذۃ فی الثلث موقوفۃ فی الزائد مثلًا بل بطلت عن اٰخرھا کمالایخفٰی۔

ورنہ یوں نہ ہوگا کہ اس کے تبرعات ایك تہائی میں نافذہوں اور اس سے زائدمیں موقوف ہوں،بلکہ یہ وصیت سرے سے ہی باطل ہوگی جیساکہ پوشیدہ نہیں۔(ت)

پس ہندہ نے جومال اپنااپنی دخترکو ہبہ کیابشرطیکہ اپنی زندگی میں دخترکا قبضہ کاملہ کرادیا ہو اورجوکچھ اپنی ماں کے ہاتھ بیچا اور وہ زر ثمن کہ ماں کو معاف کیا اوردکان باقیماندہ سے بعد ادائے قرض جوبھائیوں کوکچھ دیناکہاچاروں تصرف اجازت باقی ورثہ پر موقوف ہیں ہبہ بنام دختر میں مادروبرادران کی اجازت درکارہے اوربیع وہبہ ثمن بنام مادرمیں دختروبرادران اوربھائیوں کو کچھ دینے کے باب میں مادرودخترکی اجازت چاہئے جس تصرف کوباقی سب ورثہ جائزرکھیں گے بشرطیکہ وہ عاقل بالغ ہوں پورانافذہوجائے گا جیسے باقی ورثہ سے کوئی اجازت نہ دے بالکل باطل ہوجائے گا اورجسے بعض اجازت دیں بعض نہ دیں تو صرف اجازت دہندہ عاقل بالغ کے حصہ میں نفاذ پائے گا باقی کے حصہ میں باطل وبے اثرہوگا توجس چیزمیں باقی سب ورثہ کی اجازت معتبرشرعیہ ہوگئی وہ تمام وکمال اسی کو ملے گی جس کے نام ہندہ نے کردی دوسری کے ورثہ اس میں سے اصلا حصہ نہ پائیں گے اورکسی کی اجازت نہ ہوئی تو وہ کل ترکہ میں شامل کی جائے گی اوربعض کی ہوئی اوربعض کی نہ ہوئی تواجازت نہ دینے والے اس میں سے حصہ پائیں گے اوردینے والوں کاحصہ اسے جس کے نام وہ چیزکی گئی تھی


 

 



[1] الدرالمختارکتاب الوصایا مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۳۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن