دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

احدالنوعین علی الآخرمستفاد نباشد بہرہرہمہ علی السویہ بخش کنند لعدم الفضل بعدم الفصل پس اگرمثلًا برائے اولاد زیدوصیت کند پسران ودختران ہمہ برابر باشند واگربرائے ورثہ زید پس للذکر مثل حظ الانثیین زیراکہ تعبیر بلفظ ورثہ دلیل است برآنکہ حیثیت وراثت او ملحوظ داشتہ پس ہم بحساب وراثت خواہند یافت وتمامہ فی ردالمحتار[1]من الوصیۃ للاقارب۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اورنہ ہی ایك نوع کی دوسری نوع پرکوئی فضیلت سمجھی جارہی ہے،لہذا ہرایك کوبرابربرابر حصہ دیں گے کیونکہ فرق نہ ہونے کی وجہ سے کسی کو کسی پر فضیلت نہیں ہوگی،لہٰذا مثال کے طورپر اگرزید کی اولاد کے لئے وصیت کرے اس میں بیٹے اور بیٹیاں سب برابرہوں گے،اوراگرزید کے ورثاء کے لئے وصیت کرے اس صورت میں مذکرکاحصہ دو مؤنثوں کے حصہ کے برابرہوگا اس لئے کہ لفظ ورثاء کے ساتھ تعبیر کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ اس نے وراثت کی حیثیت کو ملحوظ رکھاہے۔چنانچہ وہ وراثت کے حساب سے حصہ پائیں گے۔پوری تفصیل ردالمحتارکے باب الوصیت للاقارب میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۱۱۵:                               ازمیرٹھ بازارلال کرتی مرسلہ جناب مولوی محمدعبدالسمیع صاحب ۴/رمضان مبارك ۱۳۱۰ھ

بخدمت شریف مخدوم ومکرم محقق ومدقق جناب مولانا محمداحمدرضا خاں صاحب ادام اﷲ فیوضہ وبرکاتہ وضاعف اجورہ وحسناتہ،بعد اتحاف ہدیہ سلام مرفوع برائے خورشیدانجلائے باد،اس مسئلہ میں آپ کی رائے دریافت کی جاتی ہے کہ ایك عورت نے وصیت کی تھی کہ ایك شخص کو کہ یہ سوپچاس روپیہ میراہے اس کایہ بندوبست کیجیوکہ جب کوئی موسم کامیوہ چلا کرے میری فاتحہ اس پر دلاکرتقسیم کردیاکرو،وصی نے ایساہی کیا،لیکن ایسابھی کیاکہ اس مال مذکورسے کوئی کتاب دینی غریب طالب علم کو دلوادی،اوریہ بھی کیاکہ دہم وچہلم کی تواریخ معینہ میں مساکین کوکھانا کھلادیا فاتحہ دلاکر،اورایك دوخرچ ایسے کئے کہ اس عورت کے مرنے کی خبرسن کرجودوایك جگہ سے آدمی آئے تھے اوراس عورت کاکوئی ولی نہ تھا جو ان کی مہمانی کرتا،ان کی مہمانی میں بھی روپیہ مذکورہ سے کچھ صرف ہوا،اب یہ سب اخراجات بقیاس قاعدہ نذرکا اس میں تعین زمان و مکان ومال وانفاق کی قید پرنظررکھناواجب نہیں ہے جائزہوئی یانہیں۔وصی نے ان سب کومصرف خیرسمجھ کو صرف کردیاکہ مقصود فاتحہ میوہ جات سے ایصال ثواب ہے ایصال ثواب ہوگیا اب


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الوصایا باب الوصیۃ للاقارب داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۴۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن