دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

تیمارداری کرو اوربعدانتقال کے جوکچھ خرچ ہو اورجوکچھ تیمارداری میں خرچ ہو وہ روپیہ نصف جائداد باقیماندہ جومیرے نام ہے اس سے وصول کیجیو ورنہ میں حشرمیں دامنگیرہوں گی اورجوجائداد میں نے اپنی دختر کے نام کی تھی وہ تم کو بخوشی بخشی چونکہ تم نے میری خدمت مثل فرزندبطن کے کی ہے اورکرتے ہو،وصیت کے بعد مسماۃ امیربیگم کا انتقال ہوگیاداماد مذکورنے قرض دام کرکے تجہیزوتکفین کی اورخرچ تیمارداری کیا اب مسماۃ امیربیگم کوانتقال کئے ہوئے عرصہ چندہوا اورمسماۃ امیربیگم کے وارث یہ ہیں دوبھائی چچازاد اوردو شوہر کی ہمشیریں حیات ہیں،یہ جائداد جس کاذکر ہے کس طرح پرتقسیم ہوگی اورقرضہ جوداماد مذکورنے خرچ تیمارداری میں اور تجہیزوتکفین میں کیا کس طرح وصول کرے۔بیّنواتوجروا۔

الجواب:

صورت مسئولہ میں وہ ہبہ کہ امیربیگم نے بنام اپنی دخترکے کیابوجہ مشاع وغیرمنقسم ہونے زمین کے محض باطل ہوگیا۔تتمۃ الفتاوٰی پھرمشتمل الاحکام پھرفتاوٰی خیریہ میں ہے:

ھبۃ المشاع باطلۃ وھو الصحیح[1]۔

غیرمنقسم کاہبہ باطل ہے اوریہی صحیح ہے(ت)

اورداخل خارج کہ ایك عقد باطل پرمبنی ہوا خود باطل وبے اثر،اسی طرح اس کاموہوب مذکورکی نسبت اپنے داماد سے کہنا میں نے تجھ کوبخوشی بخشی کہ وہ بھی ہبہ ہے اوربوجہ شیوع باطل۔

فی الشامی عن الطحطاوی عن المکی عن الامام قاضی خاں وغیرہ ھبۃ المریض ھبۃ حقیقۃ وان کانت وصیۃ حکما۔[2]

شامی میں بحوالہ طحطاوی،بحوالہ مکی،بحوالہ امام قاضی خان وغیرہ ہے کہ مریض کاہبہ درحقیقت ہبہ ہے اگرچہ حکمًا وصیت ہے۔(ت)

پس وہ زمین تمام وکمال ملك وترکہ امیربیگم ہے جس میں وارثان دختریاخواہران شوہر کا اصلًا کچھ حق نہیں صرف امیربیگم کے دونوں چچازاد بھائی برتقدیر عدم موانع ارث وانعدام وارث دیگراس کے مستحق ہیں کہ بعدادائے دین ووصیت آپس میں نصف نصف کرلیں داماد مورثہ نے جوکچھ اس پر اس کی بیماری وتیمارداری میں اٹھایا وہ امیربیگم پراس کاقرض ہے کہ ترکہ امیربیگم سے لے سکتاہے فانہ لما انفق بامرھا وقد افصحت بالرجوع لم یکن متبرعا(کیونکہ جب


 

 



[1] الفتاوی الخیریۃ کتاب الہبۃ دارالمعرفۃ بیروت ۲/ ۱۱۳

[2] ردالمحتار کتاب الوصایا باب العتق فی المرض داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۴۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن