دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

مستقل ہوگئی اوربکرپر اس مال مشترك میں اورورثہ کے حصص کاتاوان آیا جن کے بے اذن یہ شراء واقع ہوا یہاں تك کہ خود اس دلہن کے حصے کابھی جس نے جہیزپایا۔

فان البدل وان الیھا وصل لکن الشراء نفذ علی بکر فوقع الملك لہ وتم الضمان ثم العطاء للعروس ھبۃ علی حدۃ من مال نفسہ فلایرتفع بہ ضمان قسط العروس۔

کیونکہ بدل اگرچہ اس دلہن تك پہنچ گیا لیکن شراء کا نفاذبکر پرہواچنانچہ اس کے لئے ملك ثابت ہوگئی اورضمان تام ہوگیا پھر اس کادلہن کودینا الگ ہبہ ہے جوبکرکے اپنے مال سے ہوا لہذا اس سے دلہن کے حصہ کاتاوان ساقط نہیں ہوگا(ت)

اورجوکچھ عین ترکہ سے ہبہ کیں توہبہ باقی ورثہ کے حق میں نافذنہ ہوا۔اذ لا اذن منھم ولاولایۃ علیھم(اس لئے کہ نہ تو ان کی طرف سے اجازت ہے اورنہ ہی ان پرولایت ثابت ہے۔ت)تواُن کے حصے توہرحال دُلہن کے ہاتھ میں مضمون رہے اورضمان کاوہی حکم کہ انہیں اختیار ہے چاہیں بکرپرڈالیں یا دلہن پر جس پرڈالیں دوسرے سے مجرانہ پائے گا کما قدمنا عن البزازیۃ(جیساکہ بزازیہ کے حوالے سے ہم پہلے ذکرکرچکے ہیں۔ت)رہا بکرکااپناحصہ جہیزمیں جومال قابل تقسیم تھا یعنی اس کے حصے کیجئے تو وہی انتفاع اس سے مل سکے جو قبل از تقسیم ملتاتھا،جب توبکرکے حصے میں بھی ہبہ صحیح نہ ہوا لانھا ھبۃ مشاع فیما یقسم(کیونکہ یہ قابل تقسیم چیزمیں بلاتقسیم ہبہ ہے۔ت)اس صورت میں مال مذکور بدستور شرکت جمیع ورثاء پر رہے گا اورجوکچھ دلہن کے ہاتھ میں کسی طرح ہلاك ہوگا اس میں حصہ بکرکاتاوان خاص دلہن پرپڑے گا۔فتاوٰی خیریہ میں ہے:

لاتصح ھبۃ المشاع الذی یحتمل القسمۃ ولاتفید الملك فی ظاھرالروایۃ قال الزیلعی ولو سلمہ شائعا لا یملکہ فیکون مضمونا علیہ[1] الخ ملخصا وتمامہ فیھا وفی ردالمحتار۔

ایسی غیرمنقسم چیزکاہبہ صحیح نہیں جوتقسیم کااحتمال رکھتی ہو اور ظاہرالروایہ کے مطابق وہ مفید ملك نہ ہوگا۔امام زیلعی نے کہا اگرغیرمنقسم حالت میں اس کوسونپ دیاتوملك ثابت نہ ہوگا چنانچہ اس پرضمان آئے گا الخ تلخیص۔اس کی مکمل بحث فتاوٰی خیریہ اورردالمحتار میں ہے۔(ت)

اسی طرح اگر مال ناقابل تقسیم ہو مگردلہن نہ جانے کہ اس میں بکرکاحصہ کس قدرہے جب بھی ہبہ صحیح نہ ہوگا اوربعد ہلاك وہی حکم ہے کہ بکر کا تاوان دلہن پرآئے گا۔بحرالرائق میں ہے:


 

 



[1] الفتاوی الخیریۃ کتاب الہبہ دارالمعرفۃ بیروت ۲/ ۱۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن