دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

الشیخ الامام ابی الفضل الکرمانی کذا فی المحیط[1]۔

اوریونہی منقول ہے شیخ امام ابوالفضل کرمانی کافتوٰی جیساکہ محیط میں ہے۔(ت)

پس واضح ہواکہ جہیزدینے میں کسی عقد شرعی کی حقیقت توحقیقت صورت بھی نہ تھی تویہ دینااصلًا کوئی اثرتبدل ملك پیدانہ کرے گابلکہ وہ مال جس کی ملك تھا بدستور اسی کی ملك پررہے گا اب معرفت مالك درکار ہے جوچیزیں عین متروکہ تھیں مثلًا زیور،برتن،کپڑے وغیرہ کہ مورثوں نے چھوڑے بعینہٖ جہیزمیں دئے گئے وہ جیسے سب وارثوں میں پہلے مشترك تھیں اب بھی مشترك رہیں گی اورجواشیاء بکرنے خریدکردیں وہ سب مطلقًا ملك بکرکی تھیں اوراب یہی خاص اسی کے ملك پرہوں گی اگرچہ مال مشترك سے خریدی ہوں،

لما علم من ان الشراء اذا وجد نفاذا علی الشاری نفذ۔

کیونکہ معلوم ہے کہ بیع جب نفاذ پائے تومشتری پرنافذ ہوجاتی ہے(ت)

غایت یہ کہ مال مشترك سے خریدنے میں بکرباقی ورثہ کے حصص کاذمہ دارہوگا کما نقلنا فی مواضع من فتاوٰینا عن رد المحتار(جیساکہ ہم ردالمحتارکے حوالے سے اپنے فتاوٰی میں متعدد مقامات پرنقل کرچکے ہیں۔ت)پھر اس قسم یعنی مملوکات بکرپردلہن کاقبضہ امانت ہوگا لحصولہ بتسلیط المالک(کیونکہ یہ مالك کے مسلط کرنے کی وجہ سے حاصل ہوتا ہے۔ت)پس جس چیزکودلہن نے استہلاك نہ کیا بغیراس کے فعل کے چوری وغیرہ سے ہلاك ہوگئی اس کاتاوان دلہن پرنہ آئے گا اورجو اس کے فعل و تعدی سے تلف ہوئی اس کی قیمت بکرکے لئے دلہن کے ذمہ واجب ہوگی لان الامین ضمین اذا تعدی(کیونکہ امین جب زیادتی کرے تووہ ضامن ہوتا ہے۔ت)اورجوباقی ہو وہ بعینہٖ بکرکوواپس دے اورقسم اول یعنی عین متروکہ سے جوکچھ جہیزمیں دیاگیا اس پردلہن کاہاتھ دست ضمان ہوگایعنی کسی طرح اس کے پاس ہلاك ہوجائے مطلقًا تاوان آئے گا،

و ذٰلك لان بکراقد تعدی علی حصص الشرکاء بتجھیز الاخت من مال مشترك وتسلیمہ الیھا جہاز التلبس وتستعمل وبالتصرف تستقل وکل یدمترتبۃ علی یدضمان۔

کیونکہ بکرنے شرکاء کے حصوں میں تعدی کی اس لئے کہ اس نے مال مشترك سے بہن کاجہیزبناکر اس کے حوالے کردیا کہ وہ اس کو پہنے،استعمال کرے اور تصرف میں مستقل ہو جائے۔ ہرقبضہ جودست ضمان پرمرتب ہو وہ دست ضمان ہوتا ہے۔ (ت)

 


 

 



[1] الفتاوٰی الہندیۃ کتاب البیوع الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۳/ ۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن