30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ رکھیں۔تنویرالابصار ودرمختار وردالمحتار وغیرہا اسفارمیں ہے:
|
جازشراء مالابد للصغیر منہ(کالنفقۃ والکسوۃ و استئجار الظئرمنح)وبیعہ ای بیع مالابد للصغیر منہ لاخ وعم و ام وملتقط ھو فی حجرھم ای فی کنفھم والالا[1]۔ |
نابالغ کے لئے نفقہ اورلباس وضروری اشیاء خریدنا،دودھ پلانے والی کو اجرت پرحاصل کرنامنح(ت)اسی طرح نابالغ کی خاطر ضروری اشیاء فروخت کرنابھائی،چچا،ماں اور اس کو اُٹھانے والے کے لئے جائزہے بشرطیکہ وہ نابالغ ان کی زیر پرورش اورزیرنگرانی ہو ورنہ نہیں۔(ت) |
علامہ شامی قول درمختار:
|
لایجوز التصرف فی مال غیرہ بلااذنہ ولاولایتہ الا فی مسائل[2]۔ |
غیرکے مال میں اس کی اجازت وولایت کے بغیر تصرف کرنا سوائے چندمسائل کے ناجائزہے(ت) |
کی شرح میں بضمن مسائل استثناء ارشاد فرماتے ہیں:
|
کذا لوانفق بعض اھل المحلۃ علی مسجد لامتولی لہ من غلتہ لحصیر ونحوہ اوانفق الورثۃ الکبار علی الصغار ولاوصی لھم فلاضمان فی کل،دیانۃ[3]اھ ملخصا۔اقول:ولایخالفہ بل ربما یؤیدہ مافی شہادۃ الاوصیاء عن الطحاوی عن الفصول حیث قال ورثۃ صغاروکبار وفی الترکۃ دین وعقار فھلك بعض المال وانفق الکبار البعض علی انفسھم وعلی الصغار فما ھلك فھو |
جیساکہ بعض اہل محلہ کاایسی مسجد کے محاصل میں سے اس کی چٹائیوں وغیرہ پرخرچ کرنا جس مسجد کا کوئی متولی نہیں یابڑے وارثوں کاایسے چھوٹے وارثوں پرخرچ کرنا جس کاکوئی وصی نہیں ان سب پر ازروئے دیانت کوئی ضمان نہیں اھ تلخیص۔ میں کہتاہوں یہ بات امام کے اس قول کے مخالف نہیں بلکہ مؤید ہے جوانہوں نے فصول کے حوالے سے شہادت اوصیاء میں فرمایا کہ کسی کے ورثاء چھوٹے بھی ہیں اوربڑے بھی جبکہ ترکہ میں دین اورجائداد ہے۔پھرکچھ مال ہلاك ہوگیا اور کچھ بڑوں نے چھوٹوں پرخرچ کیا۔جوہلاك ہواوہ توسب پرہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع