30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ومن لم یعرف اھل زمانہ ولم یراع فی الفتیا حال مکانہ فھو جاھل مبطل فی قولہ وبیانہ وارجوان لو عُرض کلامی ھذا علی الفقہاء الفحول نظروا الیہ بعین الرضا وتلقوا طرا بالتحسین و القبول،واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
والے سے۔جواپنے اہل زمانہ کو نہ پہچانے اورفتوٰی میں اس کے مکان کوملحوظ نہ رکھے وہ جاہل ہے اوراس کاقول وبیان باطل ہے۔میں امیدکرتاہوں کہ اگر میرایہ کلام فقہاء کے سامنے پیش کیاجائے تو وہ اس کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھیں گے اورتحسین وقبول کے ساتھ اس کا استقبال کریں گے۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۱۱۲: ۲۷ربیع الاول ۱۳۰۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدایك زوجہ اورایك پسربالغ اورایك دختربالغہ اوردولڑکیاں نابالغہ چھوڑکرفوت ہوانابالغ بہنیں اپنے جوان بھائی بکر کی پرورش میں رہیں جب وہ بالغ ہوئیں تو بکرنے ان کی شادیاں معمولی خرچ سے کردیں اورجوبڑی بہن بکر کی تھی اس کی شادی زید نے خود اپنی زندگی میں کردی تھی اس کی پرورش یاشادی کاخرچ بکر کے پاس نہ ہو صرف دوبہنوں کاخرچ پرورش وشادی اپنے مال متروکہ مشترکہ سے کیا،اس صورت میں یہ خرچ بکرکو ان دونوں چھوٹی بہنوں سے مجرامل سکتاہے یانہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
یہاں تین چیزیں ہیں:
(۱)خرچ پرورش
(۲)شادی کے مصارف بالائی یعنی جہیز کے سوا جو اورخرچ کرتے ہیں جیسے برات کاکھانا،خدمتیوں کاانعام،سمدھیانہ کے جوڑے،دولھا کی سلامی،سواریوں کاکرایہ،برات کے پان چھالیہ وغیرہ ذٰلک۔
(۳)دُلہن کاجہیز۔
بتوفیق اﷲ ہرایك کا حکم علیحدہ سنئے۔
خرچ پرورش:بیشك بحکم دیانت بحالت عدم وصی وارثان کبیر کو وارثان صغیر کی پرورش کرنا اور ان کے کھانے،پہننے وغیرہ ضروریات کی چیزیں ان کے لئے خریدنا اوران امورمیں ان کامال بے اسراف وتبذیر اُن پراُٹھانا شرعًا جائزہے جبکہ وہ بچے ان کے پاس ہوں اگرچہ یہ ان پروصایت وولایت مالیہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع