30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پس باتفاق روایات وباجماع ائمہ صورت مسئولہ میں وہ مرض مرض موت نہ تھا اوروہ تصرفات بیع ہوں خواہ ہبہ خواہ کچھ اوروارث کے ساتھ ہوں خواہ غیروارث کے ساتھ ہوں قطعًا مطلقًا صحیح ونافذ ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۰۷: ۶۸۷
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ نے اپنے مرض موت میں ایك مکان اورایك دکان کہ قریب سولہ سوروپیہ کی قیمت تھی چھ سوروپیہ کواپنے شوہر ودخترکے ہاتھ بیع کی بعدپندرہ روز کے مرگئی،اس صورت میں یہ بیع جائزہے یانہیں؟ بیّنوا توجروا۔
الجواب:
صورت مستفسرہ میں بیع صحیح نہیں کہ مرض موت میں کم قیمت کوباتفاق امام اعظم وصاحبین رحمہم اﷲ ناجائزہے اوروارث کے ہاتھ تو برابرقیمت کوبھی بے اجازت دیگرورثہ امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے نزدیك جائزنہیں۔
|
فی التلویح لوباع من احد الورثۃ عینا من اعیان الترکۃ بمثل القیمۃ فلایجوز عند ابی حنیفۃ رحمہ اﷲ تعالٰی[1] انتھٰی ملخصًا۔ |
تلویح میں ہے اگر کسی وارث کے ہاتھ ترکہ کی کوئی معین شیئ اس کی برابرقیمت کے ساتھ بیچی توامام ابوحنیفہ علیہ الرحمہ کے نزدیك جائزنہیں انتہی،تلخیص۔(ت) |
مسئلہ ۱۰۸:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ نے اپنے مرض موت میں کل مہر اپناشوہر کوبخش دیا صرف اس میں سے پانسو روپیہ پانچ دینار کی نسبت کہاکہ اس قدرمیں معاف نہیں کرتی اس کے مالك بعد میرے والدین ہیں،پس ازاں ہندہ نے زوج ووالدین وچارخواہرچھوڑکر انتقال کیا اب مادروپدرہندہ معافی مہراورشوہران پانسوروپیہ پانچ دینار کے والدین کو دینے میں کلام کرتاہے اس صورت میں ترکہ ہندہ کس حساب سے تقسیم ہوگا اوراس قدر مہرمعاف اورمابقی کی وصیت کہ والدین کوکی تھی صحیح ہوئی یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔
[1] التوضیح والتلویح مع الحاشیۃ التوشیح فصل فی الامور المعترضہ علی الاھلیۃ سماویہ الخ نورانی کتب خانہ پشاور ص۶۶۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع