دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

وہ مریض مثل صحیح کے گناجاتاہے۔

حیث قال والمقعد والمفلوج والمسلول اذا تطاول ذٰلك فصار بحال لایخاف منہ فھو کالصحیح حتی تصح ھبتہ من جمیع المال واما فی اول مااصابہ اذا مات عن ذٰلك فی تلك ایام وقدصار صاحب الفراش فھو مریض یخاف بہ الھلاک[1]۔انتھی ملخصًا۔

جہاں فرمایا اقعاد،فالج اور سِل کے مریضوں کامرض جب لمبا ہو جائے اوروہ اس حال میں پہنچ جائے اس سے موت کاخوف نہ رہے تو وہ صحتمند کی طرح ہوجاتاہے یہاں تك کہ کل مال میں اس کا ہبہ صحیح ہوتاہے لیکن شروع میں جب امراض ہوتے ہیں اگرانہی ایام میں مریض ہوگیا درانحالیکہ وہ صاحب فراش تھا تو وہ ایسامریض ہوتاہے جس کو موت کاخوف عارض ہوتاہے انتہی تلخیص(ت)

ثانیًا:اگر اسے قیدجدید ہی قراردیں جیساکہ فاضل قہستانی کاگمان ہے تاہم مجردخوف اندیشہ سے مرض الموت نہ ہوجائے گا کیونکہ اس قدر سے توکوئی مفلوج ومدقوق ومسلول خالی کبھی نہیں ہوتے اگرچہ دس برس گزرجائیں بلکہ خوف غالب واندیشہ شدیددرکارہے۔

فی ردالمحتار عن الکفایۃ،ثم المراد من الخوف الغالب منہ لانفس الخوف۔[2]

ردالمحتار میں بحوالہ کفایہ ہے۔پھرخوف سے مراد اس کاغلبہ ہے نہ کہ نفس خوف(ت)

اوراس خوف کوفاضل قہستانی نے یوں تفسیرکیاکہ اگرروزبروزحال اس کابدتراورمرض ترقی پذیرہوتاجائے تواسے مرض کہیں گے۔

حیث قال وان لم یکن واحد منھما بان لم یطل مدتہ بان مات قبل سنۃ او خیف موتہ بان یزداد یومًا فیومًا[3] انتھٰی۔

جہاں فرمایا اگران مریضوں میں سے کوئی اس حال میں نہ ہوکہ اس کی موت مؤخرہوگئی ہوبایں طورکہ وہ سال گزرنے سے پہلے مرگیا وہ یا اس کو موت کاخوف لاحق ہو بایں طور دن بدن بیماری بڑھ رہی ہو۔انتہی(ت)

بالجملہ اگراطلاق وتوجیہ جماہیرعلماء کی طرف لحاظ کریں جب توساڑھے تین برس گزرناہی صحت ونفاذ تصرفات کے لئے بس ہے اوراگررائے فاضل قہستانی پرعمل کیاجائے توصورت مستفسرہ


 

 



[1] الفتاوی الہندیۃ کتاب الوصایا الباب الرابع فصل فی اعتبارحالۃ الوصیۃ نورانی کتب خانہ پشاور ۶/ ۱۰۹

[2] ردالمحتار کتاب الوصایا داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۴۲۳

[3] جامع الرموز کتاب الوصایا مکتبۃ الاسلامیۃ گنبدقاموس ایران ۴/ ۶۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن