دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

الصحۃ والمرض فالبینۃ الصادرۃ من الزوجۃ بانہ کان فی صحتہ مرجحۃ لانھا المدعیۃ والورثۃ ینکرون و البینۃ للمدعی لاللمنکر صرح بہ غیرماواحد من علمائنا وحیث طال مابہ واتصف بما فھنا بہ نفذ جمیع تصرفہ مع الزوجۃ باتفاق اھل المذھب وائمتہ والنظر الی العمل بعبارۃ المکلف اولی من اھدارھا و الحاقۃ بالحیوانات وکلامہ بجوارھا واﷲ اعلم[1]۔وفی الدررللعلامۃ خسروھٰذہ امراض مزمنۃ فمن عرض لہ واحدمنھا وتصرف بشیئ من التبرعات ثم مات قبل تمام سنۃ مشتملۃ علی الفصول الاربعۃ کان المرض مرض الموت فتعتبر تصرفاتہ من الثلث وان مات بعدتمامھا لم یکن مرض الموت لانہ اذا سلم فی الفصول التی کل منھا مظنۃ الھلاك صار المرض بمنزلۃ طبع من طبائعہ وخرج صاحبہ من احکام المرض حتّی

تعارض ہوتوبیوی کی طرف سے صحت پرپیش کئے گئے گواہوں کوترجیح ہوگی کیونکہ بیوی مدعیہ اورورثاء منکر ہیں جبکہ گواہ مدعی کے ہوتے ہیں نہ کہ منکر کے۔ہمارے متعدد علماء نے اس کی تصریح کی ہے۔جب اس کی بیماری طوالت اختیارکی گئی اور وہ سال سے بڑھ گئی توبیوی کے ساتھ اس کے تمام تصرفات نافذ ہوگئے۔اس پرتمام اہل مذہب اورائمہ مذہب کااتفاق ہے۔مکلف کی عبارت قابل عمل بنانا اس کو لغو قراردے کر مکلف کو حیوانات اوراس کے کلام کو جانوروں کی آواز کے ساتھ ملحق کرنے سے اولٰی ہے،اوراﷲ تعالٰی خوب جانتاہے۔علامہ خسرو کی درر میں ہے یہ لمبی بیماریاں ہیں ان میں اگرکسی کوکوئی لاحق ہوجائے اوروہ حالت مرض میں تبرعات میں کچھ تصرف کرے پھربیماری کوچارموسموں پر مشتمل سال پوراہونے سے پہلے وہ مرجائے تو اس کی بیماری مرض الموت قرار پائے گی اورایك تہائی مال میں اس کے تصرفات معتبرہوں گے۔اوراگروہ بیمای کوسال پوراہونے کے بعد مرا تو اس کی یہ بیماری مرض الموت نہ ہوگی اس لئے کہ جب وہ چاروں موسموں میں سلامت رہاحالانکہ ان میں سے ہرایك میں ہلاکت کاگمان تھا توگویا یہ بیماری اس کے طبائع میں سے ہوگئی،چنانچہ اس بیماری والامرض کے احکام سے

 


 

 



[1] الفتاوی الخیریۃ کتاب الدعوٰی دارالمعرفۃ بیروت ۲/ ۷۶ و ۷۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن