دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

سے توکوئی مفلوج ومدقوق ومسلول کبھی خالی نہیں ہوتا اگرچہ سالہاسال گزرجائیں پھراس قید کے لگانے سے کیا فائدہ ہوگا بلکہ اعلٰی درجہ کاخوف واندیشہ شدیددرکارہے۔

فی ردالمحتار عن الکفایۃ ثم المراد من الخوف الغالب منہ لانفس الخوف۔[1]

ردالمحتار میں کفایہ کے حوالے سے منقول ہے،پھر خوف سے مراد اس کاغلبہ ہے نہ کہ نفس خوف۔(ت)

اوراس خوف کی امام ابوعبداﷲ محمد بن عبداﷲ غزی تمرتاشی وغیرہ علماء نے یوں تفسیر کی کہ جب ان امراض سے یہ نوبت پہنچے کہ اپنی حوائج کے لئے گھر سے باہرنہ نکل سکے تواس وقت خوف موت کہاجائے گا۔

فی تنویرالابصار من غالب حالہ الھلاك بمرض او غیرہ بان اضناہ مرض عجزبہ عن اقامۃ مصالح خارج البیت۔[2]

تنویرالابصار میں ہے کہ غالب حال اس کاہلاکت ہوبیماری سے یا اس کے غیرسے اس طورپر کہ بیماری نے اس کو اسی قدر کمزورکردیاہو جس سے گھر کے باہر وہ اپنے معاملات و ضروریات قائم رکھنے سے عاجز ہوگیاہو۔(ت)

درمختارمیں ہے:

ھو الاصح کعجز الفقیہ عن الاتیان الی المسجد[3]۔

یہی زیادہ صحیح ہے جیسے فقیہ مسجد کی طرف آنے سے عاجزہو جائے۔(ت)

اوراس قید کے لگانے کے بعد بھی امام شامی فرماتے ہیں:

فان قلت ان مرض الموت ھو الذی یتصل بہ الموت فما فائدۃ تعریفہ بما ذکرقلت فائدتہ ان قد تطول سنۃ فاکثر کما یأتی فلایسمی مرض الموت وان اتصل

اگرتُوکہے کہ مرض الموت تو وہ ہے جس کے ساتھ موت مقترن ہو۔پھرموت کی یہ تعریف جوذکرکی گئی اس کاکیافائدہ ہے۔میں کہتاہوں کہ بیماری کبھی سال یا اس سے زائد عرصہ تك لمبی ہوجاتی ہے جیساکہ آرہاہے تواس بیماری کومرض الموت نہیں

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الوصایا داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۴۲۳

[2] الدرالمختارشرح تنویرالابصار کتاب الطلاق باب طلاق المریض مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۲۳۵

[3] الدرالمختارشرح تنویرالابصار کتاب الطلاق باب طلاق المریض مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۲۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن