دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

قلت وبھذا لم یحرم علینا فعل کل مالم یفعلہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ولاالاصحاب ولا التابعون اذ لیس کل ترك کفا وانما التاسی فی الکف فالمعیار ھوالغرض علی قواعد الشرع فما حسّنہ فھو حسن وماقبحہ فھو قبیح ھکذا ینبغی التحقیق واﷲ ولی التوفیق۔

میں کہتاہوں اس سے ثابت ہواکہ ہم پر ہروہ فعل حرام نہیں جس کو نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،آپ کے صحابہ اور تابعین نے نہ کیا ہو کیونکہ ہرترك کف نہیں اوربیشك اقتداء توکف یعنی منع کرنے میں ہے۔چنانچہ معیار قواعدشرع پر انحصارہے جس چیزکوشرع نے حسن قراردے دیاوہ حسن اور جس کو قبیح قراردے دیا وہ قبیح ہے۔ایسے ہی تحقیق چاہئے اور اﷲ تعالٰی توفیق کامالك ہے۔(ت)

ہاں اگرشرط واقف میں تصریح منع ہے کہ متولیوں کواختیاروصیت نہیں توبیشك اب وصیت روا نہ رہے گی

لان الصریح یفوق الدلالۃ[1] کما مر عن الخانیۃ و الظھیریۃ وغیرھما قلت یعنی اذا کان الوقف صحیحا شرعیا بحسب مراعاۃ شروطہ،واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم وحکمہ عزشانہ احکم و صلی اﷲ تعالٰی علی سیدنا ومولٰینا محمد وآلہ وصحبہ وبارك وسلم۔

اس لئے کہ صریح دلالت سے برترہے جیساکہ خانیہ،ظہیریہ وغیرہ سے گزرچکا۔میں کہتاہوں مراد اس سے یہ ہے کہ جب وقف شرعی طورپر صحیح ہو اس کی شرطوں کی رعایت کرنے کے اعتبار سے،اﷲ پاك اوربلندوبرترخوب جانتاہے اس کاعلم اتم اوراس کاحکم مستحکم ہے۔اﷲ تعالٰی درودنازل فرمائے ہمارے سرداراورآقا محمدصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر اور آپ کی آل اوراصحاب پراوربرکت وسلام نازل فرمائے(ت)

مسئلہ ۱۰۴:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ فالج ایك سال کے بعد مرض الموت رہتاہے یانہیں اوربعض کتب میں جوعدم خوف موت کی قید ہے اس کے کیامعنی ہیں؟بیّنواتوجروا۔

الجواب:

جمہورائمہ کے نزدیك فالج ودق وسِل وغیرہا امراض مزمنہ جب ایك سال تك تطاول کریں مرض الموت نہیں رہتے اورایسے مریض کے تمام تصرفات شرعًا مثل صحیح کے ہیں مختصرًا امام مجتہد علامہ ابوجعفر طحاوی اورفتاوٰی امام قاضی خاں اور فتوی امام ابو العباس شماس اورامام عبداﷲ جرجانی اورامام شمس الائمہ حلوانی اور


 

 



[1] ردالمحتار کتاب النکاح باب المہر داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۳۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن