30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ فرمائے گی،اور اسے نصف کامل کامتولی رکھے گی کہ احمد کی طرف سے یہ صلح اور نصف چھوڑ کر ثلث پرراضی ہونادرحقیقت تولیت سدس سے اپنے نفس کو عزل کرناہے اور متولی کو بے علم واطلاع قاضی،عزل نفس کااختیارنہیں اوراگر ہزاربارعزل کرے گا معزول نہ ہوسکے گا واین القاضی واین العلم(اورکہاں ہے قاضی اورکہاں ہے علم۔ت)بحرالرائق میں ہے:
|
اذا عزل نفسہ عند القاضی فانہ ینصب غیرہ ولا ینعزل بعزل نفسہ مالم یبلغ القاضی[1] وبمثلہ فی اسفار اٰخر۔ |
جب متولی قاضی کے پاس خود کو معزول کرے تو قاضی اس کی جگہ کسی اور کومقررکردے گا اور جب تك متولی قاضی تك اطلاع نہ پہنچائے وہ خود کو معزول کرلینے سے معزول نہیں ہوگا،اوراسی کی مثل دوسری کتابوں می مذکورہے۔(ت) |
اگربغرض باطل وتقدیر غلط وصیت نامہ کومہمل وکان لم یکن،ٹھہرایاجائے تاہم یہ اجازت شرع حامد اوراحمد بن محمد سے جومتولی قرارپائے گا اسے ترك تولیت بعض برمصالحہ صرف بشرائط مذکورہ جائزٹھہرے گا والالا،بالجملہ وصیت نامہ صحیح ہو کماھو الحق یاباطل کما فرض،بہرطور صحت صلحنامہ وترك تولیت بعض اسی تفویض عام اوراختیار تام کے ثبوت پرمتوقف،
|
لما تقرر من ان النظار اذا لم یکونوا مرضی بمرض الموت فھم کمثل الوکلاء لیس لھم ان یعزلوا انفسھم الابخیرۃ من الواقف اوالقاضی اوثبوت التفویض العام الیھم کماصرح بہ فی الدرالمختارو ردالمحتار وغیرھما من الاسفار وھذا کلہ واضح عند من لہ اجالۃ نظر فی کلمات القوم۔ |
بسبب اس کے جوثابت ہوچکاہے کہ متولی جب تك مرض الموت میں مبتلا نہ ہوں وہ وکیلوں کی طرح ہیں انہیں یہ اختیار نہیں کہ وہ خود کو معزول کرلیں جب تك واقف یاقاضی کی طرف سے انہیں ایسا کرنے کااختیارنہ ہو یا جب تك انہیں تولیت کی تفویض عام نہ ہو۔جیساکہ درمختار اورردالمحتار وغیرہ ضخیم کتب میں اس کی تصریح کردی گئی ہے۔اوریہ تمام ہراس شخص پرروشن وواضح ہے جس کی نظرقوم کے کلام کے نتائج پرہے۔(ت) |
[1] بحرالرائق کتاب الوقف ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۵/ ۲۳۴،ردالمحتاربحوالہ بحرالرائق کتاب الوقف داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۴۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع