30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رہامسئلہ تخارج بحالت مورث کہ بزرگ موصوف نے اپنی حیات میں صاحبزادی صاحبہ کو کچھ عطافرماکر میراث سے علیحدہ کردیا اوروہ بھی راضی ہوگئیں کہ میں نے اپناحصہ پالیا اوربعدانتقال مورث کے ترکہ میں میراحق نہیں،اشباہ میں طبقات علامہ شیخ عبدالقادر سے اس صورت کاجوازنقل کیا اوراسے علامہ ابوالعباس ناطفی پھرجرجانی صاحب خزانہ پھرشیخ عبدالقادر پھرفاضل زین الدین صاحب اشباہ پھرعلامہ سیداحمدحموی نے مقررومسلم رکھااورفقیہ ابوجعفر محمدبن یمانی نے اس پرفتوٰی دیااورایساہی فقیہ محدّث ابوعمرو طبری اوراصحاب احمدبن ابی الحارث نے روایت کیا۔
|
کماقال العلامۃ زین قال الشیخ عبدالقادر فی الطبقات فی باب الھمزۃ فی احمد،قال الجرجانی فی الخزانۃ،قال ابوالعباس الناطفی رأیت بخط بعض مشائخنارحمھم اﷲ،فی رجل جعل لاحدبنیہ دارا بنصیبہ علی ان لایکون لہ بعد موت الاب میراث جازوافتی بہ الفقیہ ابوجعفر محمد بن الیمانی احد اصحاب محمد بن شجاع البلخی وحکی ذٰلك اصحاب احمد بن ابی الحارث وابوعمروالطبری انتھٰی۔[1] قال الفقیرالمجیب غفراﷲ تعالٰی لہ مستند ذٰلك الٰی خط بعض المشائخ وھذا وان لم یرد علیہ ان الخط لایعمل بہ الا فی بعض صور مستثناۃ کما فی عامۃ الکتب وذٰلك لان خط المفتی من الصور المستثناہ فقد قال العلامۃ الحموی فی شرح احکام |
جیساکہ علامہ زین نے کہا شیخ عبدالقادرنے طبقات کے باب الہمزہ میں احمدکے ذکرمیں کہا،جرجانی نے خزانہ میں کہا، ابو العباس ناطفی نے کہاکہ میں نے بعض مشائخ رحمۃ اﷲ علیہم کے خط سے اس شخص کے بارے میں دیکھا جس نے اپناکوئی مکان اپنے ایك بیٹے کو حصہ کے طورپردے دیا اس شرط پرکہ وہ باپ کی موت کے بعد وارث نہیں بنے گا تویہ جائزہے،اسی کے ساتھ فتوٰی دیا فقیہ ابوجعفر محمد بن یمانی نے جومحمد بن شجاع بلخی کے اصحاب میں سے ہیں۔اوراسی کی حکایت کی احمد بن ابوالحارث اورابوعمروطبری کے اصحاب نے،انتہٰی۔ فقیر مجیب غفراﷲتعالٰی لہ کہتاہے کہ اس کوبعض مشائخ کے خط کی طرف منسوب کرنے پر اگریہ اعتراض واردنہیں ہوتاکہ خط بعض استثنائی صورتوں کے سواقابل عمل نہیں ہوتا جیساکہ عام کتابوں میں ہے کیونکہ مفتی کاخط انہی استثنائی صورتوں میں سے ہے۔تحقیق علامہ حموی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع