دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

اگرنامعتبرہوتووصیت نامہ مذکورہ میں اس کاذکر آجانا کل وصیت نامہ کوباطل کردے گا یاصرف اسی قدر نامعتبراورباقی وصایائے مذکورہ صحیح اورمقبول رہیں گے اسی طرح اس کاغذ میں یہ بھی ذکرفرمایاتھا کہ بعد میرے اگراہل خانہ میری زندہ رہیں توخبرگیری ان کی جائداد اوراحمد بن محمدبقدرمعتدبہ کرتے رہیں یہ امران دونوں کے ذمہ ہے مگربی بی صاحبہ مورث کے سامنے ہی گزرگئیں آیایہ کلمات بھی کچھ منافی صحت وصایائے مذکورہ ہیں یا نہیں اوربی بی صاحبہ اگربعد کوزندہ رہتیں توعام اس سے کہ یہ فقرہ ان کی رضا سے تحریرہے یابے رضا بہرتقدیر وہ اس تحریر کی بناء پر ترکہ سے محروم رہتیں یانہیں اگرنہ رہتیں تو دعوٰی ان کاحامدپرتھا کہ بعدا خراج ثلث وصیت کل جائداد متروکہ پروہی قابض ہوا یا احمدموصٰی لہ پربھی کہ ثلث بحکم وصیت اس نے پایا بعد وصال حضرت ممدوح کے حامد اوراحمددونوں نے اس وصیت نامہ کو معتبراورمقبول رکھا اورباہم بطریق مصالحت یہ امرقرارپایا کہ جس طرح جائداد مملوکہ میں احمدبن محمد کے لئے ثلث ہے یونہی تولیت اوقاف بھی اثلاثا رہے کہ دو ثلث میں حامد اورایك میں احمدمتولی اورمتصرف ہوں آیا برتقدیر وفرض بطلان کلی وصیت نامہ مذکورہ یہ مصالحہ کہ باہم حامد اوراحمدمیں واقع ہوامعتبر ہے یانہیں اوردرصورت صحت وصیت نامہ اس صلحنامہ کاکیاحکم ہے اوراگرمتولی دربارہ اوقاف دو امر کی وصیت کرے کہ ایك اُن میں سے مطابق تعامل قدیم ہے اوردوسرا مخالف تو اس مخالف کے بطلان سے کل وصیت باطل قرارپائے گی یاصرف یہی امرمخالف اوراگرمتولی وقف کسی شخص کے نام تولیت کرے تویہ وصیت اس کی مطلقًا معتبررہے گی یا متولیان سابق کا تعامل یہاں بھی دیکھاجائے گا اوراگران میں آج تك وصیت تولیت کارواج نہ تھا تومتولی حال کی وصیت بسبب مخالفت تعامل باطل ہوجائے گی۔بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)

الجواب:

دربارہ تولیت اوقاف مذکورہ حامداوراحمدکے نام بزرگ ممدوح کی وصیت کہ دونوں شریك مساوی ہوں صحیح ونافذ ہے اورتولیت محل جریان ارث نہیں جس میں حق وارث کالحاظ ہوکہ ثلث سے زائد میں وصیت بے اذن ورثاء نفاذنہ پائے۔

فی الوجیز،ان مات القیم و قداوصی الی احد فوصی القیم بمنزلۃ القیم[1]۔وفی وقف العٰلمگیریۃ عن الحاوی  

وجیزمیں ہے اگرمتولی مرجائے اوروہ کسی کے لئے وصیت کرے تو اس متولی کا وصی متولی کے حکم میں ہوتاہے۔

عالمگیریہ کے باب الوقف میں حاوی  

 


 

 



[1] فتاوٰی بزازیۃ علٰی ھامش الفتاوی الہندیۃ کتاب الوقف النوع الثانی نورانی کتب خانہ پشاور۶/ ۵۲۔۲۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن