30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یبطلہ ویعیدہ رھنا۔[1] واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
باطل کردے اوراسے رہن کی طرف لوٹادے واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ ۱۰۰: ازآول ضلع رہتك مسئولہ محمدجمال مہتمم مدرسہ رونق الاسلام ۴/شوال ۱۳۴۰ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بیع رہن جائزہے یانہیں ؟ زیدکہتا ہے کہ جائزہے اور اس کے لئے کتاب درمختار مطبع منشی نولکشور ص۵۵۴ کی عبارت پیش کرتاہے جس کاترجمہ یہ ہے کہ مرہون شیئ کانفع باجازت راہن جائزہے۔کیازیدکی دلیل صحیح ہے؟ مگرقول ثانی درمختار کہ متقی کے لئے جائزنہیں یہ بھی سودہے۔زیدکہتاہے کہ اتقانہایت مشکل ہے اوریہ متقی کے لئے ہے مگرعمروکاجواب ہے کہ ہرمسلمان متقی ہے توکیاعمروکاجواب صحیح ہے اور کیاہرمسلمان متقی ہے؟ اورتقوٰی اورفتوٰی میں کچھ فرق ہے یانہیں؟بیّنواتوجروا۔
الجواب:
تحقیق اس مسئلہ میں یہ ہے کہ مرتہن کورہن سے انتفاع جس طرح رائج ہے قطعًا مطلقًا اجماعًا حرام ہے اول تو وہ شرط سے ہوتاہے رہن نامہ میں لکھاجاتاہے اورپھراذن بھی حقیقتًا اذن نہیں عــــــہ ۔
مسئلہ ۱۰۱: مدرسہ منظراسلام مرسلہ محمداحمدطالب علم بنگالی مورخہ ۲۴رجب المرجب ۱۳۳۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زیدنے بکر سے ہزارروپیہ لیااور اپنامکان بکرکے پاس دخلی رہن چھوڑا یعنی جب تك زید وہ روپیہ نہ دے سکے اتنے روز بکرکواختیارخاص ہے چاہے وہ خود اس مکان میں رہے بسے یادوسرے شخص کے پاس کرایہ پردے کرروپیہ لے،آیااس صورت میں بکرکے لئے ملکیت ثابت ہے اوربکرکامکان سے کرایہ وصول کرنا مطابق شرع شریف سُودہے یانہیں؟
الجواب:
خودرہنا بھی حرام اورکرایہ لینابھی سُود۔اگرکرایہ پردیاتوازآنجاکہ اجازت زید سے تھا کرایہ کامالك زیدہوا اوراب مکان رہن سے نکل گیا۔واﷲ تعالٰی اعلم
عــــــہ: یہ فتوٰی ناتمام ہے۔عبدالمبین نعمانی۔
___________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع