30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کوئی میعاد لازم نہیں ہوسکتی۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۹۴: اظہارالحق ساکن چندوسی محلہ کاغذی مکان شیخ عبدالحق صاحب ۱۰محرم ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع مبین اس مسئلہ میں کہ زیدایك مکان کا مرتہن ہے اگر وہ اس مکان کو راہن سے عاریۃً لے کر اس میں سکونت اختیارکرے یا اس کو کرائے پر اٹھائے تو یہ فعل اس کاجائزہے یانہیں؟ بحوالہ کتب تحریرفرمائیے۔
الجواب:
بہ اجازت راہن عاریۃً رہے کہ جس وقت راہن منع کرے فورًا سکونت چھوڑدے مقفل کرکے صرف قبضہ رہن رکھے جائزہے اورکرایہ پرچلانا بے اجازت راہن ہوتوحرام ہے اورباجازت ہوتورہن جاتارہا کرایہ کامالك راہن ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۹۵: ازمیران پورکٹرہ ضلع شاہ جہان پور مسئولہ محمدصدیق بیگ صاحب ۲۵/محرم الحرام ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کسی اہل ہنود سے زمین دخلی رکھ کرپانچ برس کے واسطے اس میں زراعت خودکرے یاان کوبونے پرکسی دوسرے کودے دے کیسا ہے؟ بینواتوجروا۔
الجواب:
ہنود سے اس عقد کے کرنے میں کوئی حرج نہیں لجواز العقود الفاسدۃ مع من لیس ذمیّا ولامستامنا(کیونکہ فاسد عقود ایسے کافروں کے ساتھ جائزہیں جوذمّی اورمستامن نہ ہوں۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۹۶ و ۹۷: ازالٰہ آباد مسئولہ سیدسبحٰن الحسن صاحب ۷ربیع الآخر۱۳۳۹ھ
(۱) کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زیدنے ایك فٹن گاڑی مبلغ ۲۰۰روپیہ میں دخلی رہن رکھی راہن نے ہرقسم کی مالکانہ اجازت بخوشی دی راہن نے اس کوکرایہ مبلغ ۷روپیہ ماہوار پردے دیایہ کرایہ جائزہے یانہیں؟
(۲) دوسری یہ کہ زیدنے ایك گھوڑا اپنا اس میں لے کر ڈالا اورکرایہ پر اس شخص کو جس سے دخلی رہن رکھی ہے مبلغ سَوروپیہ ماہواردے دی۔بیّنواتوجروا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع