30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مرتہن باذن راہن یاراہن باذن مرتہن شخص ثالث کویاراہن مرتہن کو اجارہ دے تورہن باطل ہوجائے گا مگریہاں کہ مرتہن نے راہن کو اجارہ دیا خود اجارہ ہی باطل ہوگا کہ مالك کو اس کی ملك اجارہ دینا کیا معنی،اورجب اجارہ باطل ہوامنافی رہن نہ پایاگیا اورعقدبحالہٖ باقی رہا والمسائل مصرح بھا فی البدائع وغیرھا(اور ان مسائل کی بدائع وغیرہ میں تصریح کردی گئی ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۸۵: ازہوڑہ محلہ کوکربھوکا مکان مداربخش گنیر مرسلہ جان محمدصاحب ۲۸/شوال ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کھیت رہن لیناجائزہے یانہیں؟
الجواب:
کھیت کہ زمین دار کی مِلك ہو وہ بے اس کی اجازت کے رہن نہیں ہوسکتا اوراگر اس کی اجازت سے ہو یایہ رہن رکھنے والا خود اس زمین کامالك ہے تورہن صحیح ہوجائے گا مگر اس میں کھیتی کرنی ناجائزہوگی۔حدیث میں ہے:
|
کل قرض جرمنفعۃ فہوربا۔[1] |
جوقرض نفع کوکھینچ لائے وہ سود ہے(ت)واﷲ تعالٰی اعلم |
مسئلہ ۸۶: ازقصبہ نگرام ضلع لکھنؤ مرسلہ خضرمحمد ۱۱/صفر۱۳۳۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جس ملك میں عملداری غیرمسلم کی ہو اور ہرطرح سے انہیں استیلاہو اورمسلمان باشندے مغلوب ہوں وہاں اگر کوئی غیرمسلم جائداد کسی مسلمان کے یہاں رکھے اوربخوشی خاطرجائداد کے منافع کو اس مسلمان کے لئے حلال کردے توبقول حضرت امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ یہ منافع مسلمان کے لئے سُود تونہ ہوں گے؟ بیّنوا توجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
صورت مستفسرہ میں سُود نہیں،ہاں یہ سُود کی نیت سے لے تو اپنی نیت پرگنہگار ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع