دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

توبعد میں جو ساعت آئی اس میں نیاعقد اجارہ ہوا یہ اگرمرتہن کی طرف سے باذن راہن ہے تو بلاشبہہ مرتہن نے جدیداجارہ کیا اور اس کے لئے دکانداروں کو جدیدہوناکیاضرور عقدنیاہونا چاہئے وہ بے شك حاصل۔کیااگرمرتہن باذن راہن اسی مستاجر کو دے جسے پہلے راہن دے چکاتھا تو رہن باقی رہے گا۔دوسرے کودے توجاتارہے گا اس کاقائل نہ ہوگا مگرسخت جاہل،مرتہن کے عقد اجارہ باذن راہن کوتمام کتابوں نے مبطل رہن رکھا ہے نہ کہ صرف بحال تبدیل مستاجر۔رہن پراجارہ نافذہ کاورود ہی اسے باطل کرتا ہے کہ دوام حق حبس جو شرط رہن ہے زائل ہوتاہے۔تعین مستأجر کو اس میں کیادخل۔بدائع میں ہے:

الاجارۃ تبطل الرھن۔[1]

اجارہ رہن کو باطل کردیتاہے۔(ت)

اُسی میں ہے:

اخبراﷲ سبحانہ وتعالٰی المرھون مقبوض فیقتضی کونہ مقبوضا مادام مرھونا۔[2]

اﷲ سبحانہ وتعالٰی نے خبردی ہے کہ مرہون مقبوض ہو۔یہ خبر اس کے مقبوض ہونے کا تقاضاکرتی ہے جب تك وہ مرھون ہے۔(ت)

اسی میں ہے:

الرھن فی اللغۃ عبارۃعن الحبس قال اﷲ تعالٰی عزّوجلّ" کُلُّ امْرِیًٔۢ بِمَا کَسَبَ رَہِیۡنٌ ﴿۲۱"ای حبیس فیقتضی ان یکون المرھون محبوسا مادام مرھونا و لولم یثبت ملك الحبس علی الدوام لم یکن محبوسا علی الدوام فلم یکن مرھونا۔[3]

رہن لغت میں حبس کانام ہے،اﷲ تبارك وتعالٰی نے فرمایا: ہرشخص اپنے کئے میں مرہون یعنی محبوس ہے،اس کاتقاضایہ ہے کہ مرہون جب تك مرہون ہے محبوس ہو اور اگرملك حبس دائمی طورپر ثابت نہ ہوئی تو وہ دائمی طورپر محبوس نہ ہوا،چنانچہ وہ مرہون نہ ہوا۔(ت)

اسی سے گزرا:


 

 



[1] بدائع الصنائع کتاب الرھن ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۶/ ۱۴۷

[2] بدائع الصنائع کتاب الرھن فصل وامام الشرائط الخ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۶/ ۱۴۲

[3] بدائع الصنائع کتاب الرھن فصل واما حکم الرھن ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۶/ ۱۴۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن