دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

التاتارخانیۃ وعلٰی ھذا افتیت ببطلان اقرار انسان بقدر من السھام لوارث وھو ازید من الفریضۃ الشرعیۃ لکونہ محالا شرعا مثلا لومات عن ابن وبنت فاقر الابن أن الترکۃ بینھما نصفان بالسویۃ فالاقرار باطل لما ذکرنا[1]اھ وقیدہ السید العلامۃ زیرك زادہ فی حاشیتہ علی الاشباہ کما رأیت فیھا و نقلہ السید العلامۃ الحموی فی الغمز بلفظہ قیل و اقرہ بان یزید فی اقرارہ بالارث،قال اذ یتصوران یکون الترکۃ بینھما نصفین بالوصیۃ مع الاجازۃ او غیرھا من وجوہ التملیك کما ھوظاھر[2]اھ اقول: یمکن التنصیف بینھما بالارث ایضا کما اذا ماتت عن زوج و

نہیں جیساکہ تتارخانیہ میں ہے۔اسی بنیاد پرمیں نے فتوٰی دیاہے کہ کسی انسان کاکسی وارث کے لئے اس قدرسہام کا اقرارکرناباطل ہے جو اس کے شرعی مقررحصے سے زائد ہو کیونکہ یہ شرع کی روسے محال ہے مثلًا کوئی شخص ایك بیٹا اور ایك بیٹی چھوڑ کر فوت ہوا بیٹے نے اقرار کیاکہ ترکہ ان دونوں کے درمیان برابری کے طورپرنصف نصف ہے تویہ اقراراس دلیل کی وجہ سے باطل ہوگا جس کو ہم ذکرکرچکے ہیں الخ سید علامہ زیرك زادہ نے اشباہ پراپنے حاشیہ میں اس کو مقید کیا جیساکہ میں نے اس کے حاشیہ میں دیکھا اور سیدعلامہ حموی نے غمز میں لفظ"قیل"کے ساتھ نقل کرکے اس کو برقرار رکھامقید بایں صورت کیاکہ مُقِراپنے اقرار میں میراث کاذکر بڑھائے کیونکہ یہ بات متصورہے کہ ترکہ ان دونوں بہن بھائیوں کے درمیان وصیت کے سبب سے نصف نصف ہوجائے گا وصیت کی اجازت کے ساتھ یا اس کے علاوہ دیگروجوہ تملیك کے ساتھ جیساکہ ظاہرہے الخ میں کہتاہوں ان دونوں کے درمیان میراث کے اعتبار سے بھی ترکہ کانصف نصف ہوناممکن ہے جیسے کوئی خاتون فوت ہوگئی

 


 

 



[1] الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب الاقرار ادارۃ القرآن کراچی ۲/ ۲۵

[2] غمزعیون البصائر مع الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب الاقرار ادارۃ القرآن کراچی ۲/ ۲۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن