30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الی حین حدوث المنفعۃ فیثبت حکمہ عند ذٰلك حتی لوانقضت المدۃ من غیر تسلیم المستأجر لا یستحق شیئا من الاجر ولومضٰی بعد العقد مدۃ ثم سلم فلا اجرلہ فیما مضی لعدم التسلیم فیہ۔[1] |
لہٰذا منفعت کے پیداہونے کے وقت حکم ثابت ہوتا ہے یہاں تك کہ اگرمدت اجارہ گزرگئی اورآجرنے شیئ مستاجر کے حوالے نہ کی تو اجرت میں سے کسی شیئ کاحقدارنہ ہوگا۔اور اگرعقد کے بعد کچھ مدت گزرگئی پھرآجرنے وہ شیئ مستاجر کے حوالے کی گزری ہوئی مدت کی اجرت کاحقدارنہیں ہوگا کیونکہ اس میں سپردگی نہیں پائی گئی۔(ت) |
رہن قبضہ مرتہن چاہتا ہے کہ اس کامقتضٰی حبس ہے اورحبس بے قبض ناممکن اوراجارہ قبضہ مستاجر چاہتاہے کہ اس سے مقصود انتفاع ہے اورانتفاع بے قبض نامتصوّر اورشیئ واحد کاوقت واحد میں دومختلف قبضوں میں ہونا محال،ولہٰذا اگرراہن بہ اجازت مرتہن یامرتہن باجازت راہن شے مرہون شخص ثالث کے اجارہ میں دے یاراہن خودمرتہن کو اجارہ دے،تینوں صورتوں میں رہن باطل ہوجاتا ہے۔بدائع میں ہے:
|
لیس لہ ان یؤاجرہ من اجنبی بغیر اذن المرتھن لان قیام ملك الحبس لہ یمنع الاجارۃ ولان الاجارۃ بعقد الانتفاع وھو لایملك الانتفاع بہ بنفسہ فکیف یملکہ غیرہ ولوفعل وقف علی اجازتہ فان ردہ بطل وان اجازجازت الاجارۃ وبطل عقدالرھن لان الاجارۃ اذا جازت وانھا عقد لازم لایبقی الرھن |
راہن کے لئے جائزنہیں کہ مرتہن کی اجازت کے بغیرمرہون شیئ کسی اجنبی کواجارہ پردے دے کیونکہ مرتہن کاملك حبس اجارہ سے مانع ہے اوراس لئے بھی کہ اجارہ کی بنیاد انتفاع پرہے جبکہ راہن خودمرہون سے انتفاع کامالك نہیں تو کسی غیرکو اس کامالك کیسے بناسکتا ہے،اوراگرراہن نے ایساکردیا تو یہ مرتہن کی اجازت پرموقوف ہوگا اگرمرتہن نے اسے رد کردیا توباطل ہوجائے گا اوراگراس نے اجازت دے دی تو اجارہ جائزجبکہ عقدرہن باطل ہوجائے گا کیونکہ اجارہ جب جائز ہوگا اور وہ عقدلازم ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع