دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

لااضحیۃ لہ[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اس کی قربانی نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

(۲)کاشت کارکھیت کامالك نہیں ہوتا،نہ اسے بے اجازت زمین دار رہن کرنے کا اختیار،اوریہاں اگرزمیندار بھی اجازت دے گا تو نہ اس طرح کہ کھیت معطل ہے اوراس کی لگان نہ ملے بلکہ یونہی کہ کھیت تم جوتو اورلگان اداکرو،یہ اجارہ ہوگا نہ کہ رہن،اس صورت میں اس نے جوروپیہ اس کاشتکار کودیا وہ اس کے ذمہ رہا اورکھیت کامستاجراس کی جگہ یہ ہوگیا اسے کھیت سے کوئی تعلق نہ رہا،زمیندار کواختیارہے اس کے پاس رکھے خواہ اسے واپس دے،یہ جوکچھ جوتے بوئے اس کا ہے لگان زمین دارکا ہے اوراس کاقرض کاشتکار پرہے،صورت شرعی تو اس میں یہ ہے،اوراگریہ سمجھتے ہیں کہ کھیت اسی کاشتکار سابق کے اجارہ میں ہے ہمارے پاس رہن ہے اورزمیندار نے بھی اسے مستاجر نہ بنایابلکہ اس کو رکھا اور اس نے اس کاقائمقام ٹھہراکر لگان لیا تویہ صورت باطل ہے مرتہن کو رہن سے نفع لیناجائزنہیں توامرناجائزکاقصدکیا اورناجائز کاقصدبھی گناہ ہے اگرچہ واقع کے خلاف ہوکہ یہ نہ رہن شرعی ہے نہ رہن واجارہ جمع ہوسکتے ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۷۶:               مرسلہ الف خاں صاحب مہتمم مدرسہ انجمن اسلامیہ سانگودریاست کوٹہ راجپوتانہ             ۱۰/ربیع الاول شریف۱۳۳۵ھ

ایك کاشتکار کی زمین ملکیت سرکاری اس کاکھاتہ بند ہے اوروہ لگان اس کافی بیگہ دوروپیہ ماہوار بابت کاشت کاردیتارہتاہے یہی زمین اس نے رفع ہونے کی غرض سے مبلغ ایك صدروپے یا اس سے زیادہ کم میں کسی مسلمان کے رہن بالقبض کردی اب مرتہن نے اس کوکاشت کیا اوروہی سرکاری زمین کاجو سابق کاشتکار دیاکرتاتھا سرکارنے اس سے وصول کرلیایا اس نے کسی قدر منافع پردے کرشخص کوکاشت کرادی توجومنافع زمین سرکاری سے مرتہن نے بحالت ادائیگی کھاتہ معہودہ سرکاری حاصل کیا وہ زر رہن میں محبوس کرے گا یاکیا؟

الجواب:

رہن واجارہ جمع نہیں ہوسکتے یہ زمین کہ اجارہ میں ہے رہن نہ ہوئی اورظاھرًا یہاں یہ بھی نہیں ہوتاہے کہ گورنمنٹ اس کی جگہ اس کومستاجر زمین سمجھے بلکہ مستاجروہی رہتاہے


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ ک۔ھق عن ابی ھریرہ حدیث ۱۲۲۰۵ موسسۃ الرسالہ بیروت ۵/ ۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن