دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 25 | فتاوی رضویہ جلد ۲۵

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۵

جواز کی صرف یہ صورت ہے کہ زیدنے عمروکے پاس اپنا مکان رہن رکھا اورکوئی شرط اس کی سکونت کی قرارنہ پائی،پھرزیدنے محض اپنی خوشی سے صرف بطوراحسان اسے سکونت کی اجازت دی اور وہ اس کی اجازت ہی کی بناپر اس میں رہناچاہتاہے،نہ اس پراصرارکرے گا نہ قرض کابارڈالے گا یہاں تك کہ اگراس نے اجازت دی اوریہ مکان میں رہنے کو آیا ایك پاؤں دروازے کے باہر اورایك اندر ہے کہ اس نے کہا اب میں اجازت نہیں دیتا توفورًا پاؤں باہرنکال لے ایسارہنا ہوتوممکن ہے،مگرکیایہاں ایسی صورت کااحتمال ہے،حاشاہرگزنہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۷۴ و ۷۵:    مرسلہ محمدسبحان ازموضع پوراکوٹھی ڈاکخانہ شمشیرنگر ضلع گیا                          ۱۶صفرالمظفر۱۳۳۵ھ

(۱)کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہماری بستی میں مسلمانوں کی رائے ہے کہ شاہراہ بیچ بستی کے جوعام لوگ کوفائدہ پہنچ سکے ایك کنواں پختہ تیارکریں اورقیمت چرم قربانی کا اس میں خرچ کریں کیونکہ اس بستی میں ایك شخص کو کسی کو لیاقت نہیں جو ایك آدمی کنواں بندھواسکے پانی پینے کی ازحدتکلیف ہے ایسی حالت میں قیمت چرم قربانی کنویں میں خرچ کرنا جائزہے یانہیں؟ جواب سے سرفرازفرمایاجائے۔

(۲)ہم نے ایك بیگھہ کھیت گرویں مبلغ پچاس روپے اس شرط پردے کر لیاکہ تاادائے روپیہ ہم نے اس کھیت کو آباد کیااوراس کی مالگزاری لگان وغیرہ ہرسال اداکرتے گئے اور پیداوار اس کی اپنے مصرف میں لائے اس طورکاکھیت لیناجائزہے یانہیں؟

الجواب:

(۱)قربانی کی کھال ہرنیك ثواب کے کام میں صرف ہوسکتی ہے حدیث میں ہے:

کلواوادخرواواتجروا۔[1]

کھاؤ،ذخیرہ کرو اور کارثواب میں خرچ کرو۔(ت)

ہاں جس نے دام حاصل کرنے کے لئے بیچی ہوئی ہو اس پرلازم ہے کہ وہ دام فقیروں ہی کو دے۔حدیث میں ہے:

من باع جلد اضحیۃ

جس نے اپنی قربانی کی کھال فروخت کی

 


 

 



[1] مسنداحمدبن حنبل حدیث نبیشۃ الہذلی المکتب الاسلامی بیروت ۵/ ۷۶۔۷۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن