30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خیریہ میں ہے:
|
والثانی افضل لخروجہ من الخلاف۔[1] |
اختلاف سے نکلنے کے لئے دوسری صورت افضل ہے۔(ت) |
یہ سب اس صورت میں ہے کہ یہاں رہن تسلیم کرلیں ورنہ ہم ثابت کرچکے کہ سرے سے رہن جائزہی نہیں بہرحال ان صورتوں میں مرتہن کوکوئی مزاحمت پہنچتی ہی نہیں اوراگرابنائے زمانہ اسے نہ مانیں نہ مجوزین سے اس تجویز کی امیدہوکہ مدت سے نہ صرف کفاربلکہ دنیابھر کے عامہ حکام نے اپنے تراشیدہ قوانین باطلہ کے آگے شرع مطہر کے احکام حقہ عادلہ کو منسوخ سمجھ رکھا ہے توبکر فقط اُتنادَین کہ حصہ زید پر ہے اداکرکے اتنااستخلاص کرالے،اوراگریہ ناممکن ہو جب تك کل دَین ادا نہ کیاجائے تومرتہن کاسارا مطالبہ اداکرکے جمیع جائداد رہن سے چھڑا کراپنا دَین حصہ زید سے وصول کرے اور جوکچھ اس میں سے مرتہن کودینا پڑے وہ تمام وکمال ورثاء عمرو سے وصول کرے کہ جو شخص دوسرے کادَین بے اس کے کہے بطورخود اداکرے وہ اس وقت متبرع ٹھہرتاہے کہ اس کی ادا میں مضطرنہ ہو اورجسے بے اس کے چارہ کارنہ ہو وہ متبرع نہیں اور اسے اصل مدیون سے وصول کرنے کا اختیاردیاجاتاہے اوراپنے حق تك بے اس کے نہ پہنچ سکنے کی بھی صورت اضطرار ہے جیساکہ یہاں ہے۔در مختارمیں ہے:
|
اشتری اثنان شیئا وغاب واحد منھما فللحاضر دفع کل ثمنہ ویجبر البائع علی قبول الکل ودفع الکل للحاضر ولہ قبضہ وحبسہ عن شریکہ اذا حضر حتی ینقد شریکہ الثمن۔[2] |
دوشخصوں نے مل کر کوئی چیز خریدی پھر ان میں سے ایك غائب ہوگیا،تو جو حاضرہے اس کے لئے جائزہے کہ وہ کل ثمن اداکرے اوربائع کو کل ثمن وصول کرنے اور کل مبیع حاضر مشتری کےحوالے کرنے پر مجبورکیا جائے گا ۔اورحاضر مشتری کو حق حاصل ہے کہ وہ مبیع کو اپنے قبضہ میں لے کردوسرے شریك سے روك رکھے یہاں تك کہ وہ شریك سے اس کے ثمن وصول کرلے۔(ت) |
ردالمحتارمیں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع