30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں ہے:
|
اٰخرالدینین قضاء للاول۔[1] |
دوقرضوں میں سے بعد والاپہلے کی ادائیگی ہوتاہے۔(ت) |
اُسی میں ہے:
|
للزوج علیھا دین وطلبت النفقۃ لاتقع المقاصۃ بدین النفقۃ بلارضاء الزوج بخلاف سائر الدیون لان دین النفقۃ اضعف فصار کاختلاف الجنس فشابہ مااذاکان احدالحقین جیداوالاٰخرردیالاتقع التقاص بلاتراض۔[2] |
خاوندکابیوی پرقرض ہے اوربیوی نے نفقہ کامطالبہ کیاتوخاوند کی رضامندی کے بغیر قرض میں سے نفقہ کامجرانہیں ہوگا بخلاف دوسرے قرضوں کے کیونکہ نفقہ کاقرض ضعیف ہوتاہے تو وہ اختلاف جنس کی طرح ہوکر اس صورت کے مشابہ ہوگیا جس میں دو حقوں میں سے ایك جید اوردوسرا ردی ہوتا ہے،جس میں باہمی رضامندی کے بغیر دونوں کو ایك دوسرے کابدلہ قرارنہیں دیاجاتا۔(ت) |
اوراگرلگان روپے سے ہوا اور موت راہن تك مرتہن کی توفیر بقدراپنے دین کے نہ ملی اگرچہ ایك ہی روپیہ کم ہو تو اس صورت میں اگرچہ جائداد راہن سے نہ نکلی اور اسے حق حبس حاصل ہے،درمختارمیں ہے:
|
لایکلف من قضی بعض دینہ تسلیم بعض رھنہ حتی یقبض البقیۃ۔[3] |
جس مرتہن کابعض قرض ادا کردیاگیاہو اس کو بعض رہن راہن کے حوالے کرنے کا مکلف نہیں ٹھہرایاجائے گا جب تك وہ اپناباقی قرض وصول نہ کرلے۔(ت) |
ولہٰذا وہ صورت کہ صرف بقدرسہم زیدادائے دَین کرکے اتنے حصے کو فك کرالیں بے رضائے مرتہن ناممکن ہے اوربعد موت راہن جوتوفیرمرتہن لیتارہا اس سے مقاصہ نہ ہوگا کہ اب عاقد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع